عدالتی حکم کے بعد پی ٹی وی کا چیئرمین کس کو بنایا گیا؟ اہم خبر

0
48

عدالت کے حکم کے بعد وفاقی حکومت نے نیا ایم ڈی پی ٹی وی تعینات کر دیا گیا ہے اس ضمن میں نوٹفکیشن جاری کر دیا گیا ہے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت نے عامر منظور کو پاکستان کے قومی نشریاتی ادارے پی ٹی وی کا ایم ڈی تعینات کر دیا ہے. جس کی تقرری کا نوٹفکیشن ڈپٹی ڈائریکٹر حسین احمد وزیر نے جاری کیا. جاری کردہ نوٹفکیشن کے مطابق عامر منظور کی تقرری کنٹریکٹ پر کی گئی

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایم ڈی پی ٹی وی کی تقرری کے حوالہ سے ایک فیصلہ دیا تھا جس میں حکم دیا گیا تھا کہ وزارت اطلاعات قانون کے مطابق تین ماہ میں ایم ڈی پی ٹی وی تعینات کرے۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا تھا کہ سابق ایم ڈی پی ٹی وی ارشد خان کی تعیناتی غیرقانونی تھی .

واضح رہے کہ اس سے قبل چیئرمین پی ٹی وی کی تعیناتی کے لئے ارشد خان کو نامزد کیا گیا تھا تاہم ان کے نام پر وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اعتراض اٹھا دیا جس پر وزیر اعظم کی جانب سے دستخط نہ کرنے پر چیئرمین پی ٹی وی کی تعیناتی روک دی گئی ہے۔

Leave a reply