پی ٹی وی کی فیس میں 65 روپے اضافہ مسترد کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

0
25

قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی. ایوان پی ٹی وی کی فیس 35روپے سے 100روپے تک بڑھانے کی شدید مذمت کرتا ہے. ایوان پی ٹی وی کی فیس میں اضافہ مسترد کرتا ہے.ماضی میں وزیراعظم عمران خان پی ٹی وی کی 35روپے فیس پر تنقید کرتے رہے ہیں.عمران خان نے 35روپے فیس کو سالانہ 10ارب کا عوام کی جیب پر ڈاکہ قراردیا تھا.آج عمران خان 100روپے فیس کرکے 30ارب کا ڈاکہ عوام کی جیب پر ڈالنے لگے ہیں. سپریم کورٹ وفاقی حکومت کے عوام دشمن اقدام کا نوٹس لے. سپریم کورٹ پی ٹی وی کی فیس میں اچانک 65 روپے اضافہ کالعدم قراردے.

Leave a reply