پی ٹی وی کوفواد چوہدری مافیا سے پاک کرنےکاآغاز
پی ٹی وی کو سابق وزیراطلاعات فواد چوہدری مافیا سے پاک کرنے کا آغاز کر دیا گیا ہے.زرائع کے مطابق پی ٹی آئی حکومت میں لاکھوں روپے سیلری پر نوازے گئے چہیتوں کو فارغ کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں. زرائع کے مطابق پی ٹی وی میں طاہر مشتاق کو بطورچیف ایچ آر آفیسر تعینات کیا گیا اور 8 لاکھ 70 ہزارروپے ماہانہ سیلری مقرر کی گئی جبکہ باقی مراعات علیحدہ سےتھیں، ناصر اے نقوی کو بطور چیف ٹیکنالوجی آفیسر8 لاکھ 70 ہزار ماہانہ سیلری پر رکھا گیا اور باقی مراعات علیحدہ تھیں، کرنل (ر) ندیم نیازی کوجی ایم سیکیورٹی 4 لاکھ 25 ہزار ماہانہ سیلری پر رکھا گیا تھا اور باقی مراعات علیحدہ سےتھیں.فواد چوہدری کی وزارت کی دوران نوازے جانے والےطاہر مشتاقCHRO ، ناصر اے نقوی CTO اور ندیم نیازی جی ایم سیکیورٹی کو پی ٹی وی سے فارغ کر دیا گیا ہے ۔ زرائع کے مطابق تینوں آفسران کے دفاتر سیل کرکے انکوائری شروع کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی حکومت میں بھاری پیکیج پر رکھے گئے مزید لوگوں کی لسٹیں بھی تیار کر لی گئی ہیں ۔ بھای پیکیج پر رکھے گۓ لوگوں کی وجہ سے سرکاری ٹی وی کو 21 ملین کا ماہانہ نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے.