اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی وی میں 6 شعبوں کے سربراہان کی تعیناتیوں کے خلاف درخواست پر وفاق، سیکرٹری اطلاعات اور پی ٹی وی کے نوٹس آف ڈائریکٹرز سمیت دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے. جسٹس محسن اختر کیانی نے پی ٹی وی یونین کے جنرل سیکرٹری پرویز اختر بھٹی کی درخواست پر سماعت کی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ پی ٹی وی کے 6 شعبوں کے سربراہان کی تعیناتیوں ایک پرائیویٹ فرم کے ذریعے آسامیاں مشتہر کیے بغیر کی گئیں اور سپریم کورٹ کے وضع کردہ اصولوں کو بھی مدنظر نہیں رکھا گیا، آسامیاں مشتہر کی جائیں تو ملک بھر سے متعلقہ شعبوں میں مہارت رکھنے والے افراد سامنے آسکتے ہیں۔تعیناتیوں میں شفافیت کو مدنظر نہ رکھنے کے باعث کاالعدم قرار دیا جائے۔ عدالت نے وفاق، سیکرٹری اطلاعات، چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز، چیف نیوز اینڈ کرنٹ افیئرز قطرینہ حسین،ہیڈ آف مارکیٹنگ اینڈ کنٹنٹ خاور اظہر، چیف ٹیکنالوجی آفیسر ناصر اے نقوی،چیف فنانس آفیسر عثمان باجوہ، چیف ڈیجیٹل آفیسر عاطف ظریف اور چیف ہیومن ریسورس آفیسر طاہر مشتاق کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے.

Shares: