لاہور :پنجاب یونیورسٹی کی طرف سے طالب علموں کے لیے آن لائن داخلے کی سہولت کا اجرا ، یونیورسٹی میں تمام داخلے آن لائن ہوں گے امیدوار گھر بیٹھ کر اپنے داخلہ فارم جمع کرا سکتے ہیں۔
پنجاب یونیورسٹی کے اعلامیے کے مطابق ماسٹرز میں داخلوں کے لیے یونیورسٹی کا ایڈمیشن کیمپس نہ لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انتظامیہ نے ہدایات جاری کی ہیں کہ داخلے لینے کے خواہشمند امیدواروں کو یونیورسٹی آنے کی ضرورت نہیں ہے۔
یونیورسٹی کی آفیشل ویب سائٹ پر داخلوں سے متعلق تمام ضوابط جاری کر دی گئی ہیں۔ داخلے کے لیے طلباء ویب سائٹ پر اپنی تمام تر معلومات درج کریں گے۔ ماسٹرز میں آن لائن داخلوں کے کیے فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 9 اگست مقرر کہ گئی ہے، 9 اگست کے بعد آن لائن درخواستیں جمع کرانے کا آپشن بند ہو جائے گا۔