پنجاب یونیورسٹی؛ طالبہ کو جنسی ہراساں کرنے والے ملزم کیخلاف مقدمہ درج
پنجاب یونیورسٹی؛ طالبہ کو جنسی ہراساں کرنے والے ملزم کیخلاف مقدمہ درج
رکشہ ڈرائیور کی جانب سے پنجاب یونیورسٹی کی طالبہ کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کا مقدمہ مسلم ٹاون پولیس نے درج کرلیا گیا ہے جبکہ لاہور کے علاقے مسلم ٹاؤن میں دلخراش واقعہ پیش آیا تھا جہاں نامعلوم رکشہ ڈرائیور نے پنجاب یونیورسٹی کی طالبہ کو جنسی ہراساں کرنے کی کوشش کی تھی۔
خیال رہے کہ مسلم ٹاون پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا ہے جس میں متاثرہ لڑکی کے بیان کے مطابق رکشہ ڈرائیور ملزم نے سفرشروع ہوتے ہی موبائل پر فحش ویڈیو چلائی اور پھر دوران سفر لڑکی کو جنسی ہراساں کرنا شروع کردیا جس سے وہ کافی ڈر گئی جبکہ اپنے بیان میں انہوں نے مزید بتایا تھا کہ رکشہ ڈرائیور نے لڑکی کا نقاب اتارنے کی بھی کوشش کی اور درست درازی کرتے ہوئے دوستی نہ کرنے پر گالیاں اور دھمکیاں بھی دیں تھیں.
مزید یہ بھی پڑھیں؛
شاہراہ قراقرم؛ سیاحوں کی گاڑی کو حادثہ 6 افراد جانبحق
بیوی کے ساتھ کیسے پیش آیا جائے بیٹے کو بتاتی رہتی ہوں غزل صدیق
سلمان خان نےفالج کے بعد میرے اسپتال کے بل ادا کیے، اورکسی جگہ اس کی تشہیر بھی نہیں کی،راہول رائے
معیشت مضبوط ہوگی تو قرض سے نجات ملے گی۔ وزیراعظم
فضائی میدان میں 3 عرب ممالک 20 طاقتور ترین ملکوں میں شامل
9 خصوصی اقتصادی زونز پر کام جاری. احسن اقبال
علاوہ ازیں پولیس حکام کے مطابق لڑکی نے رکشے کا نمبر نوٹ کرلیا تھا، رکشے کا نمبر 2594 تھا اور ملزم کی عمر 25 سال تھی، لڑکی کے بیان کے مطابق مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، اور ملزم کی گرفتاری کے لئے قانونی کارروائی جاری ہے۔ جبکہ پولیس کا کہنا بہت جلد ملزم کو گرفتار کرلیا جائے گا اور قانون کے مطابق سزا دی جائے گی.