مزید دیکھیں

مقبول

پی آئی اے کا قبل از حج آپریشن رواں ماہ شروع ہوگا

کراچی:پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کے قبل ازحج...

بی ایل اے کی لسانی دہشت گردی کے خلاف عوام سراپا احتجاج

سندھ کے مختلف علاقوں میں عوام کی بڑی تعداد...

حکومت نجکاری کے عمل کو تیز کرنے کے لیے پرعزم ہے ،وزیر خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے خزانہ و ریونیوسینیٹر محمد...

ریسرچ سکالرز کے لیے خوشخبری، پنجاب یونیورسٹی نے اعزازیہ میں اضافہ کردیا

لاہور:ریسرچر کی بھی عید ہوگئی عید سے پہلے، پنجاب یونیورسٹی کے ریسرچ سکالرز کے اعزازیے میں اضافہ کردیا، ریسرچ سکالرز کا معاوضہ 15 ہزار سے بڑھا کر 35 ہزار روپے تک ماہانہ کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق یونیورسٹی کی فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کی سفارشات پر ریسرچ سکالرز کے اعزازیے میں اضافہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اے ایم ایس سی ڈگری رکھنے والے ریسرچ سکالرز کا ماہانہ اعزازیہ 15 ہزار سے بڑھا کر 30 ہزار روپے کر دیا گیا جبکہ ایم فل ڈگری یافتہ ریسرچ سکالرز کا اعزازیہ 20 ہزار سے بڑھا کر 35 ہزار روپے کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی معلوم ہو اہے کہ دوسری جانب ریسرچ سکالرز کی نشستوں میں بھی کمی کر دی گئی ہے، پنجاب یونیورسٹی نے ریسرچ سکالرز کی تعداد 75 سے کم کر کے 40 کر دی ہے۔ ریسرچ سکالرز کی بھرتیوں کی حتمی منظوری سنڈیکیٹ سے حاصل کی جائے گی۔