لاہور/ پنجاب یونیورسٹی میں ہیپاٹائٹس اینڈ ڈرگ فری یونیورسٹی پروگرام کا انعقاد کے موقع پر گورنر پنجاب چوہدری سرور کی پنجاب یونورسٹی آمد ، اہلیہ گورنر پنجاب و چیئر پرسن سرور فاونڈیشن پروین سرور اور مسرت جمشید چیمہ بھی شریک۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گونر پنجاب نے کہا ہے کہ پنجاب یونیورسٹی سماجی بہتری کے ہر کام میں لیڈ کرتی ہے۔ ترجمہ کے ساتھ یونیورسٹیوں میں قرآن پڑھائے جانے سے طلباء کی تربیت ہو گی۔ تمام یونیورسٹیوں کو ہیپاٹائٹس اور ڈرگ فری یونیورسٹی کے پروگرام میں شامل کریں گے۔
گونر پنجاب نے کہا کہ کورونا کے دنوں میں ثابت ہوا کہ متحد ہو کر ہم بہتر نتائج لے سکتے ہیں۔ این جی اوز نے متحد ہو کر 10 ارب روپے سے زائد کی چیرٹی کی۔ ہیپاٹائٹس کی بیماری خطرناک اور سائلینٹ کلر ہے۔ یونیورسٹیوں کے ہیپاٹائٹس اور ڈرگ فری پروگرام میں این جی اوز کو بھی شامل کریں گے ۔
چوہدری سرور نے کہا کہ ہیپاٹائٹس کے پھیلاو کو روکنا علاج سے بھی بہت زیادہ اہم ہے۔ سوشل میڈیا استعمال کرنے والے ہیلتھ آگاہی کے لیے اپنا کردار لازمی ادا کریں۔ ہیپاٹائٹس اور ڈرگ فری پروگرام میں والنٹیر کو بھر پور طور پر سراہا جائے گا۔
اس موقع پر پروین سرور نے کہا کہ ہیپاٹائٹس کے حوالے سی مہم اکیلے شروع کی آج 5 یونیورسٹیوں سمیت بہت سے ادارے ہمارے ساتھ ہیں۔ نہ صرف جیلوں بلکہ دیہی علاقوں میں بھی فری ہیپاٹائٹس میڈیکل کیمپ لگائے گئے۔ ہیپاٹائٹس کے مریضوں کی تعداد خطرناک حد تک بڑھ رہی ہے جسے روکنا ہوگا۔
وی سی پنجاب یونیورسٹی کا کہنا تھا کہ چانسلر آفس نہ صرف تعلیم بلکہ دیگر سماجی سرگرمیوں میں بھی یونیورسٹیوں کی رہنمائی کر رہا ہے۔ چانسلر چوہدری سرور نے یونیورسٹیوں میں مینٹل ہیلتھ ہیلپ لائن کا بھی انعقاد کیا۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کے دوران یونیورسٹیوں نے گورنر پنجاب کی سربراہی میں خدمت خلق کی ہر ممکن کوشش کی ۔