وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر عوامی خدمت کچہریاں

0
40

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر دیگر اضلاع کی طرح ضلع خانیوال کی چاروں تحصیلوں میں بھی ہرماہ کی یکم تاریخ کو باقاعدگی کے ساتھ ،،ریونیو عوامی خدمت کچہریاں،، لگائی جارہی ہیں

کمشنر ملتان ڈویژن ملتان جاوید اختر محمود نے اچانک تحصیل ہیڈکوارٹر میاں چنوں میں لگائی گئی ریونیو عوامی خدمت کچہری کا معائنہ کیا اور خدمت کچہری میں آنے والے سائلین کے مسائل خود سن کر موقع پر ان کے فوری ازالہ کے لیے متعلقہ ریونیو افسران کو احکامات دیے-

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی ،اسسٹنٹ کمشنر میاں چنوں ذیشان ندیم بھی ان کے ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے کمشنر کو چاروں تحصیلوں میں لگائی جانے والی ریونیو خدمت کچہریوں میں عوامی مسائل کے حل بارے اقدامات سے آگاہ کیا ۔کمشنر جاوید اختر محمود نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کی پالیسی کے تحت ڈویژن بھر میں ہرماہ کی یکم تاریخ کو باقاعدگی سے ریونیو عوامی خدمت کچہریاں لگائی جارہی ہیں

سائلین کی درخواستوں پر عمل درآمد بارے ڈپٹی کمشنرز سے خود فیڈبیک لیتا ہوں انہوں نے کہا کہ تمام افسران پر واضح کردیا ہے کہ اب ضلع میں کام کرنے والا افسر ہی رہے گا انہوں نے ایک سوال پر کہا کہ ٹی ایچ کیو ہسپتال میاں چنوں میں اس وقت پانچ ڈائیلاسز مشینیں فنکشنل ہیں ڈپٹی کمشنر کو مزید مشینوں کے لئے ڈونرسے رابطے کی ہدایت کردی ہے ۔کمشنر نے کہا کہ موسم بہار پر ڈویژن میں رنگا رنگ ثقافتی پروگرام ترتیب دیے جا رہے ہیں تمام اضلاع کے ضلعی انتظامیہ کو شجرکاری اور صفائی پر بھی خصوصی توجہ دینے کی ہدایات دی جا چکی ہیں ۔

Leave a reply