میان چنوں میں پیپلز پارٹی کے مارچ پر عوامی پتھراؤ

میاں چنوں:میان چنوں میں پیپلز پارٹی کے مارچ پر عوامی پتھراؤ،اطلاعات ہیں کہ آج جونہی پییلزپارٹی کا جلوس میان چنوں‌ شہر میں‌داخل ہوا تو بڑی تعداد میں میاں چنوی کی عوام نے پی پی جلوس کا پتھروں سے استقبال کیا اور شدید پتھراو کرکے راستہ روک دیا

اس پتھراو کی تصدیق پی پی نے بھی کی ہے اور کہا ہےکہ واقعی میاں چنوں میں‌عوام کی طرف سے پتھراو کیا گیا ہے، اس پتھراو کے حوالے سے پاکستان پیپلز پارٹی نے کہا ہے کہ پُرامن جلوس پرپتھراو کیا گیا اور پی پی نے یہ الزام بھی عائد کیا کہ اس کے پیچھے پاکستان تحریک انصاف کے مقامی لوگ شامل ہیں ،

 

پی پی کی طرف سے کہاگیا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے جیالے بزدلانہ حملوں سے خوفزدہ نہیں ہونگے اور نہ ہی اس قسم کے حملے جیالوں کا راستہ روک سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی چھوٹی ہمشیرہ آصفہ بھٹو زرداری ڈرون کیمرا ٹکرانے سے زخمی ہوگئیں۔خانیوال کے مقام پر عوامی مارچ کے کنٹینر پر کھڑی آصفہ سے ڈرون کیمرا ٹکرایا تھا جس سے وہ زخمی ہوئیں۔

ڈرون لگنے کے بعد آصفہ اور بلاول دونوں کنٹینر کے اندر چلے گئے تھے جبکہ بلاول نے اپنی اجرک بہن کے زخم پر رکھ دی تھی آصفہ کو فوری طور پر طبی امداد کیلئےاسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

اسپتال ذرائع کے مطابق آصفہ کے ماتھے پر 3 سے 4 سینٹی میٹر کا زخم تھا اور ماتھے پر 5 ٹانکے لگے ہیں۔

Comments are closed.