لاہور :حکومت پاکستان عمر بن عبد العزیز رح کے جسم و قبر کی بے حرمتی کے خلاف موثر آواز بلند کرے ، پاکستان علماء کونسل کا مطالبہ،اطلاعات کے مطابق پاکستان علما کونسل نے شام میں حضرت عمر بن عبدالعزیزؒ کی قبر کی بےحرمتی کی مذمت کی۔

اطلاعات کے مطابق آج کے اہم اجلاس میں ملک شام میں پانچویں خلیفہ حضرت عمر بن عبدالعزیزؒ اور ان کی اہلیہ کی قبر اور جسم مبارک کی بے حرمتی کے معاملے پر پاکستان علماء کونسل نے او آئی سی کی سطح پر واقعہ کا نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔

پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین علامہ طاہر اشرفی نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ او آئی سی کی سطح پر اس حساس مسئلے کو اٹھایا جائے۔ علامہ طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ کورونا کے باعث مدارس بند ہیں،حکومت ایس او پیز کے تحت امتحانات لینے کی اجازت دے۔

علامہ طاہر اشرفی کا کہنا ہے آئندہ آنیوالا جمعہ یوم حضرت عمر بن عبد العزیز کے طور پر منائیں گئے۔

Shares: