لاہور:پنجاب یونین آف جرنلسٹ کا چیئرمین بحریہ ٹاون و”آپ میڈیا” گروپ سے مطالبہ ، خداراغریب ورکروں کوان کی بقایا تنخواہیں ہی دے دیں‌،باغی ٹی وی کے مطابق پنجاب یونین آف جرنلسٹ کی طرف سے چیئر مین بحریہ ٹاون اور”آپ میڈیا ” گروپ ملک ریاض سے ہمدردانہ مطالبے نے سننے والوں کے رونگھٹے کھڑے کردیئے

باغی ٹی وی کے مطابق ملک ریاض سے ورکروں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ نے وعدہ کیا تھا کہ ورکروں کی بقایا تنخواہیں بہت جلد اداکردی جائیں گی ، اس پرورکروں کی خوشی کی انتہا نہ رہی لیکن آپ نے اپنے ہی وعدے کا ایفا نہ کیا اورابھی تک آپ نے ان مزدوروں کی مزدوری نہیں دی جن کے پیسینے کو خشک ہوئے بھی کئی ماہ گزرچکے ہیں‌

پنجاب یونین آف جرنلسٹ کی طرف سے ملک ریاض کے نام خط میں کہا گیا ہے کہ اب تو ہرکوئی بہتر جانتا ہے کہ کرونا کی وبا کے دنوں میں لوگوں کی معاشی حالت کس قدر خراب ہوچکی ہے ، دوسری طرف اگرآپ ورکروں کوبے روزگارکردیں اورپھران کی تنخواہیں بھی نہ دیں‌تو ان پرکیا گزرے گی اب تو سفید پوشوں کی سفید پوشی بھی نہ رہی ہمارے جیسے ورکروں کا کیا بنے گا ، ان ورکروں‌کا کہنا ہے کہ براہ مہربانی ہمارے واجبات اداکریں اورہماری پریشانی میں کمی کا سبب بنیں نہ کہ آپ کی وجہ سے ہمارے گھروں میں اورپریشانیاں آجائیں

Shares: