پنجاب میں ڈینگی کے وار جاری سیکریٹری ہیلتھ پنجاب علی جان خان کے مطابق رواں سال پنجاب کے 36 اضلاع میں ڈینگی کے 14 ہزار 432 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے97 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ سیکریٹری ہیلتھ نے کہا کہ لاہور میں گزشتہ روز 61، راولپنڈی میں 2، گوجرانوالہ میں 11، فیصل آباد میں 10، ملتان میں 4 اور شیخوپورہ میں 2 نئے ڈینگی مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ علی جان خان کا کہنا ہے کہ رواں سال لاہور میں ڈینگی کے 6 ہزار 602 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نارووال، اوکاڑہ، مظفر گڑھ، بہاولپور، وہاڑی، لودھراں اور خوشاب میں ایک ایک نیا مریض سامنے آیا ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پنجاب بھر کے اسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے 72 مریض زیر علاج ہیں۔