وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے پنجاب کابینہ کے لئے وزراء کے نام فائنل کر لئے ہیں، ذرائع کے مطابق پنجاب کابینہ کیلئے ناموں پر وزیر اعلیٰ نے وزیر اعظم شہباز شریف اور مریم نواز سے بھی مشاورت مکمل کر لی ہے ،نئی کابینہ کا اعلان جلد کر دیا جائیگا.

صوبائی کابینہ کے اراکین کے ناموں کی منظوری وزیر اعلیٰ پنجاب نے پارٹی صدر اور وزیر اعظم سے باقاعدہ طور پر حاصل کر لی ہے ۔ پنجاب میں حکومت کے سب سے بڑا اتحادی ترین گروپ کے اراکین کے نام بھی فائنل کر لیے گئے، ذرائع کے مطابق پنجاب کابینہ کے لئے فائنل کئے گئے اراکین کی ابتدائی فہرست تیار کر لی گئی ہے جس کے مطابق حمزہ شہباز شریف کی صوبائی کابینہ 3ٰ6ارکان پر مشتمل ہو گی.

پنجاب کابینہ کے لئے جو نام فائنل کئے گئے ہیں ان میں زیادہ تر وزراءکا تعلق لاہور سے ہے جن میں خواجہ سلمان رفیق اور خواجہ عمران نذیر کو صحت کی وزارتیں دی جاتیں کی۔ سیف الملوک کھوکھر، میاں مجتبیٰ شجاع الرحمان، سردار اویس لغاری، ملک احمد خان، طاہر خلیل سندھو، ملک ندیم کامران، بلال یاسین ، صبا صادق، عظمیٰ بخاری اور ان کے شوہر سمیع اللہ کو بھی وزارت ملے گی جبکہ رانا اقبال احمد خان کو سپیکر اور وزیر دونوں کے لئے فہرست میں رکھا گیا ہے۔

رانا مشہود احمد خان ، اعجاز اچلانہ، چودھری شفیق احمد سابق صوبائی وزیر کرنل شجاع خانزادہ مرحوم کے بیٹے عمر شجاع خانزادہ ،ظفر اقبال کے نام ابتدائی طور پر مسلم لیگ (ن) سے فائنل کئے گئے ہیں تاہم ان میں کمی بیشی کا بھی امکان ہے. ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کو4وزارتیں، 3پارلیمانی سیکرٹری اور 2 معاون خصوصی دیئے جائیں گے۔ پیپلزپارٹی کے جن اراکین کو وزارتیں دی جائیں گی ان میں علی حیدر گیلانی، حسن مرتضیٰ، علی حسن،مخدوم عثمان ، نبیل رئیس ممتاز چانگ کے نام شامل ہیں۔ن لیگ کے بڑے اتحادی ترین گروپ سے صوبائی کابینہ کے لئے جو نام فائنل کئے گئے ہیں ان میں نعمان لنگڑیال، ملک اسد کھوکھر ،عبدالعلیم خان، عاشر چوھدری کے نام فائنل کئے گئے ہیں ۔ مسلم لیگ ن کے رانا محمد ارشد اور خواجہ احمد حسان کو مشیر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ عطا اللہ تارڑ ترجمان پنجاب حکومت ہون گے.

Shares: