جرم ضعیفی کی سزا:امریکہ نےایران کے18بینکوں پرپابندی عائد کردی

0
46

واشنگٹن : جرم ضعیفی کی سزا : امریکہ نےایران کے 18 بینکوں پر پابندی عائد کردی،اطلاعات کے مطابق امریکہ نے ایران کے 18 بینکوں پر ڈالر کے غیر قانونی استعمال کرنے پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

امریکی وزیر خزانہ اسٹیون نوشن نے بیان دیا جس میں انہوں نے کہا کہ ایران کے 18 بڑے بینکوں پر امریکی ڈالر کے غیر قانونی استعمال کو روکنے کے لئے پابندی عائد کی ہے جبکہ ان بینکوں سے جو بھی ادارے مالیاتی تعلقات رکھٰیں گے، انہیں بھی پابندیوں کا سامنا کرنا ہوگا۔

وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ امریکہ کے اندر یا امریکہ کے زیرِ تسلط ان بینکوں کے اثاثے ضبط کیے جائیں گے اور امریکی شہریوں کو اس کے استعمال کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ان پابندیوں کیخلاف ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے شدید احتجاج کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو بھوک سے مارنے کی یہ کوشش انسانیت کے خلاف جرم ہے۔

Leave a reply