پنجاب میں سود لینےپر10سال کی سزا مقرر کی ہے:پرویز الہیٰ

0
45

لاہور:پنجاب میں سود لینے پر 10 سال کی سزا مقرر کی ہے،اطلاعات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کا کہنا ہے کہ صوبے بھر میں سود کے نظام کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، نجی سطح پر سود لینے پر 10 سال کی سزا مقرر کی گئی ہے۔

اتوار چار دسمبر کو وزیراعلیٰ پنجاب سے علمائے کرائے نے لاہور میں ملاقات کی۔ ملاقات میں اسلام کے بنیادی اصولوں کی ترویج اور شرعی قوانین کے نفاذ سے متعلق گفتگو کی گئی۔

پنڈی ٹیسٹ: دوسری اننگز میں انگلینڈ کی بیٹنگ جاری، آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی

ملاقات میں علمائے کرام نے دین کی خدمت کیلئے کیے گئے اقدامات پر پرویز الہٰی کو خراج تحسین پیش کیا۔

ملاقات میں گفتگو کرتےہوئے پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ وزارت اعلیٰ سنبھالنےکےبعد فوراً قرآن بورڈ کو بحال کیا، پنجاب میں طلبہ کیلئے ناظرہ اور ترجمہ قرآن لازمی کردیا گیا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ نجی سطح پر سود لینے پر 10 سال کی سزا مقرر کی گئی ہے، جب کہ عقیدہ ختم نبوت کیلئے قوانین سازی کی گئی ہے۔ اس سلسلے میں پہلی مرتبہ نکاح نامے میں عقیدہ ختم نبوت شامل کیا گیا ہے۔

سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی جے یو آئی میں شامل

علمائے کرام کے کردار کو سراہتے ہوئے پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ علما کی دعاؤں اور برکتوں سے سارے کام سیدھے ہو رہے ہیں۔

یاد رہے کہ چنددن پہلے پاکستان کے وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے اعلان کیا تھا کہ وفاقی شرعی عدالت کی دسمبر2027 تک بینک کاری نظام کو شریعت کے مطابق مکمل طورپرتبدیل کرنے کی ہدایت کے خلاف اسٹیٹ بینک اور نیشنل بینک کی عدالتِ عظمیٰ میں دائرکردہ اپیلیں واپس لے لی جائیں گی۔

یوم سندھ ثقافت:صوبے بھرمیں رنگا رنگ تقریبات،سندھ کی صدیوں پرانی ثقافت کا مظہربن…

طویل عرصے سے التوا کا شکاراس اہم کیس میں شرعی عدالت نے اس سال اپریل میں فیصلہ سنایاتھااور قراردیا تھا کہ وفاقی حکومت اور صوبائی حکومتیں متعلقہ قوانین میں ترمیم کریں اوردسمبر 2027 تک ملک میں سُود سے پاک بینک کاری نظام رائج ہونا چاہیے۔

لیکن اس پر عمل درآمد کے بجائے پاکستان کے بعض کمرشل بینکوں اور مرکزی بینک نے شرعی عدالت کے اس فیصلے ہی کو چیلنج کردیا تھا اور عدالتِ عظمیٰ میں اس پر نظرثانی کی اپیل دائرکردی تھی۔

Leave a reply