وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت صوبائی کابینہ کا 15واں اجلاس، اہم فیصلے کئے گئے
تین میگا پراجیکٹس، اپنی چھت اپنا گھر، چیف منسٹر گرین ٹریکٹر اور چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کی منظوری دی گئی،غیر قانونی اسلحہ اورپتنگ بازی پر سزائیں اورجرمانہ بڑھا دیا گیا،پبلک اینڈ پرائیویٹ سیکٹر میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کیلئے ایم ڈی کیٹ پالیسی کی منظوری دی گئی،صوبے کی پہلی پنجاب لائف انشورنس کمپنی کے قیام کی منظوری دی گئی،پاکستان میں پہلی مرتبہ پلاٹ کے ملکیتی پیپر اورشناختی کارڈ کی کاپی پر ہاؤسنگ لون جاری ہوگا، کابینہ نے منظوری دے دی۔15 لاکھ روپے قرض لینے والے کو 9 سال میں 14ہزار روپے ماہانہ قسط ادا کرنی ہوگی۔وزیرِاعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر لوننگ سکیم ریوالونگ فنڈ میں تبدیل، عوام سے کوئی اضافی چارجز نہیں لیے جائیں گے،کابینہ نے اپنی چھت اپنا گھر پراجیکٹ کے یونیفارم فرنٹ ڈیزائن کی منظوری دے دی۔
وزیرِاعلیٰ مریم نواز شریف نے ہاؤسنگ لون کیلئے سماجی، معاشی اور آمدن کے ذرائع سکرونٹی کا عمل آسان کرنے کا حکم دیا اور کہا کہ عوام کیلئے آسانیاں پیدا کرنا چاہتے ہیں، پانچ سال میں پانچ لاکھ گھر بنائیں گے۔وزیرِاعلیٰ مریم نواز شریف نے وزراء کو ہاؤسنگ لون کی پہلی قسط خود جاکر دینے کا حکم دیا، اجلاس میں پنجاب میں گرین ٹریکٹر پروگرام کے تحت 9500 ٹریکٹر دینے کی منظوری دی گئی،50 ایکڑ تک اراضی مالکان کو ہر ٹریکٹر پر 10 لاکھ کی سبسڈی دینے کی منظوری دی گئی۔20 ستمبر سے آغاز اور 20 اکتوبر کو قرعہ اندازی کی جائے گی، کابینہ نے چیف منسٹر چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کی منظوری دے دی۔وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بچوں کی زیرِ التواء 12 ہزار ہارٹ سرجری جلد از جلد کرنے کا حکم دیا،وزیرِاعلیٰ مریم نواز شریف نے چلڈرن ہارٹ سرجری کیلئے انٹرنیشنل سرجنز کو مدعو کرنے کا حکم دیا،وزیرِاعلیٰ مریم نواز شریف نے بچوں کے دماغی امراض کیلئے جنگی بنیادوں پر اقدامات کا حکم دیا،وزیرِاعلیٰ مریم نواز شریف نے وزیرِ صحت کو چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کی مانیٹرنگ کا حکم بھی دیا،کابینہ نے چیف منسٹر چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام پر وزیرِاعلیٰ مریم نواز شریف کو خراجِ تحسین پیش کیا
پنجاب آرمز آرڈیننس 1965 میں ترمیم، جرم ناقابلِ ضمانت قرار دے دیا گیا،غیر قانونی اسلحہ اور مینوفیکچرنگ وغیرہ پر سزا تین سے پانچ سال اور جرمانہ 5 سے 7 لاکھ کرنے کی منظوری دی گئی،کائٹ فلاننگ آرڈیننس2001 کے تحت پتنگوں کا سامان بنانے، ترسیل پر بھی سزائیں مقرر کرنے کی منظوری دی گئی،کائٹ فلاننگ آرڈیننس کے تحت پتنگ بازی قید کی سزا 2 سے 5 سال اور جرمانہ 20 سے 50 لاکھ تک ہوگا۔
ریئل اسٹیٹ کا سب سے بڑا فراڈ،سیاستدان ،پولیس شامل،ملزمان دبئی فرار
وسیم ،کامران،ایاز،شمائلہ،ماہ نور،سرٹیفائڈ فراڈیئے،مبشر لقمان کے تہلکہ خیز انکشافات
5 سے 7 ارب کا فراڈ،لاہور کا پراپرٹی سیکٹر لرز اٹھا
فائنل راؤنڈ،ایک اور نومئی کی تیاری،مبشر لقمان نے خبردار کر دیا
وہی ہوا جس کا ڈر تھا،علی امین گنڈاپور کی ریاست کو دھمکیاں،اگلے دو ہفتے اہم
ایف آئی اے کاروائی کرے،166کھلاڑیوں کی لسٹ تیار،بابر کنگ نہیں کوئین نکلا
پی آئی اے کا جنازہ ہے،ذرا دھوم سے نکلے،مرحوم کیلیے بہت دعائیں
ثابت ہو گیا حسنہ واجد بھارت کی "کٹھ پتلی” تھی.مبشر لقمان