ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنجاب آرٹس کونسل سید بلال حیدر کی طرف سے سیکرٹری اطلاعات و ثقافت کے اعزاز میں گزشتہ دنوں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔الوداعی تقریب میں محکمہ اطلاعات و ثقافت کے ماتحت کام کرنے والے تمام اداروں کے سربراھان جن میں ڈائریکٹر جنرل ڈی جی پی آر، ڈائریکٹر جنرل پلاک، ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاھور آرٹس کونسل، سیکرٹری باب پاکستان، ڈائریکٹر مجلس ترقی عمل اور چیف انفارمیشن کمیشنر نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنجاب آرٹس کونسل سید بلال حیدر نے سیکرٹری اطلاعات و ثقافت علی نواز ملک کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سیکرٹری جناب علی نواز ملک اپنے فرائض کی انجام دہی میں انتہائی مُسْتَعِد اور فوری فیصلہ ساز تھے اور محک اطلاعات و ثقافت میں جناب علی نواز ملک کی خدمات کو یاد رکھا جائے گا۔
اس موقع پر علی نواز ملک نے سید بلال حیدر کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ محکمہ اطلاعات و ثقافت میں کام کرنے والے تمام آفسران کی محبتوں کا مقروض رھیں گے۔انہوں نے کہا کہ بلال حیدر بہت اچھا وژن رکھتے ہیں ہمیں امید ہے کہ یہ آرٹ اور فن کے فروغ کے لئے مزید بھی اچھا کام کریں گے. انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمیںہر ڈیپارٹمنٹ میںبلال حیدر جیسے قابل لوگوں کی ضرورت ہے.