پنجاب آرٹس کونسل کے زیر اہتمام لوک میلہ کا لاہور میں آغاز

پنجاب آرٹس کونسل کے زیر اہتمام پنجاب لوک میلہ کا گزشتہ روز لاہور میں آغاز ہوا جس میں صوبہ بھر کے آرٹس کونسلز اپنے اپنے پروگراموں کے ساتھ شریک ہیں اور ان پروگراموں میں گلوکاروں نے بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا اور سامعین کو اپنے سریلے گیتوں سے خوب لطف اندوز کیا موسیقی کے شائقین گیتوں پر جھومتے رہے اور سامعین نے ان کی موسیقی کو خوب سراہا اس ایونٹ کے پہلے روز ملتان آرٹس کونسل کی جانب سے مختلف شوز جس میں پپٹ شو میجک شو اور کرافٹ ہارڈر کا انعقاد کیا گیاجس میں کافی لوگوں نے شرکت کر کے ماحول کا مزہ دوبالا کیا اور اس شوز کو لوگوں نے بے حد سراہا اور کافی زیادہ لطف اندوز ہوئے جبکہ فوک موسیقی میں شیر میاں داد ندیم عباس لونے والا سمیت دیگر اداکاروں جن میں عارف خان بابر وقاص ملک انیلہ اسلم سعدیہ نور سعدیہ نور شمیم انصاری کوثر جاپانی اور فیاض بخاری نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا دو جنوری کو بہاولپور اور ڈیرہ غازی خان کے فنکار اپنی پرفارمنس دیں گے اور یونٹ کی تقریب میں چار چاند لگائیں گے ایونٹ پانچ جنوری تک جاری رہے گا

Comments are closed.