پنجاب اسمبلی اجلاس،مریم نواز ایوان میں پہنچ گئیں

پنجاب اسمبلی اجلاس، سنی اتحاد کونسل کا ملتوی کرنے کا مطالبہ،سپیکر کا الیکشن کروائیں،ن لیگ کا مطالبہ
0
123
punjab

سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کے لئے پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج ہو رہا ہے

پنجاب اسمبلی اجلاس،اجلاس میں اراکین اسمبلی کو بلانے کیلئے گھنٹیاں بجائیں گئیں، اجلاس کی صدارت سپیکر سبطین خان نے کی،اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، چار نومنتخب اراکین نے حلف اٹھایا،پنجاب اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل کے نوابزادہ وسیم بادوزئی اور حافظ فرحت نے بھی حلف اٹھالیا۔سنی اتحاد کونسل کے رانا آفتاب نے کہا کہ ایوان ابھی مکمل نہیں ، کارروائی آگے نہ بڑھائی جائے، ایوان مکمل ہونے تک کارروائی چلانا غیرآئینی ہے،کہاں لکھا ہے کہ آپ سپیکر، ڈپٹی سپیکر کا انتخاب دو روز کے لیے ملتوی نہیں کر سکتے،سپیکر صاحب آپ رولنگ دیں اور الیکشن دو دن آگے کر دیں،وزیراعلی کے نامزد امیدوار اسلم اقبال سمیت کئی ارکان ابھی تک اسمبلی نہیں پہنچ سکے،کئی ارکان آج اسمبلی پہنچے ہیں، ن لیگی رکن ملک احمد خان کاکہنا تھا کہ آج آئین کے آرٹیکل 108 کے تحت صاف کہا گیا کوئی اور بزنس نہیں ہوسکتا سوائے الیکشن کے، نشستیں پوری نہیں تو کہوں گا الیکشن کمیشن کے پاس اختیارات ہائی کورٹ کے برابر ہیں،آزاد نے ایک جماعت کو جوائن کیا اگر استعفے آتے ہیں تو سیٹوں پر الیکشن کا اعلان ہوگا، آئین کہتا ہے کہ سپیکر و ڈپٹی سپیکر کا الیکشن کروائیں،

نامزد وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز ایوان میں داخل ہوئیں،مسلم لیگ ن اور سنی اتحاد کونسل کے ارکان بھی ایوان میں داخل ہو گئے،دونوں جانب سے ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی کی گئی، سنی اتحاد کونسل کے اراکین نے چور ہے چور ہے مریم کا پاپا چور ہے کے نعرے لگائے، وہیں ن لیگی اراکین کی جانب سے مریم نواز اور نواز شریف کے حق میں نعرے بازی کی گئی،سنی اتحاد کونسل کے اراکین نے کون بچائے گا پاکستان، عمران خان کے نعرے بھی لگائے،

قبل ازیں سپیکر سبطین خان کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی کے احاطہ سے اگر کسی کو گرفتار کیا گیا تو یہ نہیں ہونے دوں گا، مال روڈ اور چئیرنگ کراس پنجاب اسمبلی کی اتھارٹی ہے، کسی نے ابھی تک پروڈکشن آرڈر کی درخواست نہیں کی،میاں اسلم اقبال نے ابھی تک حلف نہیں اٹھایا پشاور ہائیکورٹ کی ہدایت پر وہ آئیں گے، پی ٹی آئی کے امیدوا سنی اتحاد کونسل میں آئے انہیں لیول پلینگ فیلڈ نہیں ملا،

میاں اسلم اقبال سے میرے اچھے تعلقات، قانون کے مطابق کام ہونا چاہیے،ملک احمد خان
قبل ازیں اراکین کی پنجاب اسمبلی آمد شروع ہو گئی ہے،مریم نواز ، امیدوار اسپیکر اور امید وارڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کے انتخاب کےلئے پنجاب اسمبلی پہنچ گۓ۔ن لیگی رہنما مسلم لیگ ن کے سینیٹر اعظم نزیر تارڑ پنجاب اسمبلی پہنچ گئے ہیں،پنجاب اسمبلی میں سپیکر کے امیدوار ملک احمد خان پنجاب اسمبلی پہنچ گئے،اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ میں خود تلاش میں ہوں کہ کہاں لکھا ہے کہ ہاؤس مکمل ہو تو اسپیکر کا انتخاب ہو یا سکتا ہے،قانون میں صرف نوٹیفائیڈ ہاؤس کی بات لکھی ہے، میاں اسلم اقبال سے میرے اچھے تعلقات ہیں،جو قانون کے معاملات ہیں، اس کا فیصلہ قانون کے مطابق کام ہونا چاہیے،اسپیکر ہاؤس کا کسٹوڈین ہوتا ہے اس کا رویہ ویسا ہی ہونا چاہیے

آپ پہلی خاتون وزیراعلیٰ بن رہی ہیں، کیسا لگ رہا ہے؟صحافی کا مریم نواز سے سوال
نامزد وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز پنجاب اسمبلی پہنچیں تو صحافی نے وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھالنے سے متعلق سوال کیا،پنجاب اسمبلی کے باہر نامزد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کی،اس دوران صحافی نے مریم نواز سے سوال پوچھ لیا کہ آپ پہلی خاتون وزیراعلیٰ بن رہی ہیں، کیسا لگ رہا ہے؟مریم نوازنے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ابھی نہیں بنی، وزیراعلیٰ بنوں گی تو پھر بتاؤں گی

میاں اسلم اقبال محفوظ مقام پر ہیں،احمد خان بھچر
سنی اتحاد کونسل کے سپیکر کے امیدوار احمد خان بھچر کا کہنا ہے کہ میاں اسلم اقبال محفوظ مقام پر ہیں،میں اپنی جماعت کی طرف سے سپیکر کا امیدوار ہوں،ہمارے ارکان کو اسمبلی میں آنے سے روکا جارہا ہے،ہمارے 98ارکان اسمبلی نے حلف اٹھایا۔ واضھ رہے کہ احمد خان بھچر تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار تھے اور اب وہ سنی اتحاد کونسل کے پلیٹ فارم سے ایوان میں گئے ہیں،وہ سپیکر پنجاب اسمبلی کے امیدوار بھی ہیں.

مسلم لیگ ن میاں اسلم اقبال کا پنجاب اسمبلی میں انتظار کر رہی ہے،عظمیٰ بخاری
مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان اور رکن صوبائی اسمبلی عظمی بخاری نے پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو ہم نے ڈیفالٹ نہیں ہونے دیا اس سے بڑی بات ہو نہیں سکتی، وہ آج بھی پلاننگ کر رہا ہے، آج بھی اسکی پلاننگ ہے پاکستان کو ڈیفالٹ کروایا جائے، میاں اسلم اقبال کہاں ہیں انکا بہت انتظار کیا جا رہا ہے، ہمت کریں باہر بیٹھ کر دھمکیاں دی جا رہی ہیں باہر نکلیں اور سامنے آئیں ، مسلم لیگ ن میاں اسلم اقبال کا پنجاب اسمبلی میں انتظار کر رہی ہے ، ب وہ پنجاب اسمبلی آئیں گے ان کا استقبال کیا جائے گا ، صحافی نے سوال کیا کہ استقبال پولیس کرے گی یا آپ ، جس کے جواب میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پتہ نہیں،

پیپلز پارٹی کے رکن پنجاب اسمبلی علی حیدر گیلانی کا کہنا ہے کہ ہمارے تمام ارکان وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے لیے مریم نواز کو ووٹ دیں گے۔وزیرِ اعلیٰ کے منصب پر خاتون امیدوار نامزد کرنے پر خوشی ہوئی،ہمارے تمام 14 ارکان اسمبلی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس مین شریک تھے، پنجاب اسمبلی کے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے لیے ن لیگ کے امیدوار کو ووٹ دیں گے۔ پیپلز پارٹی نے اس الیکشن میں 2018 کے مقابلے میں 21 فیصد زیادہ ووٹ لیے، حکومت میں شامل ہونےکافیصلہ قیادت کرے گی

جمہوریت عددی اکثریت سے جیتی اور ہارتی ہے الفاظ سے نہیں،اعظم نذیر تارڑ
سابق وفاقی وزیر اعظم نزیر تارڑ نے پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن اور ان کے اتحادی سب کے جو ممبران ہیں ووٹ کریں گے اور کامیاب ہوں گے ، آئین کہ رہا ہے کہ حلف کے فوراََ بعد سپیکر کا انتخاب کرنا ہے ،آپ تاریخ میں جائیں 2022 کے اپریل میں اسپیکر رولنگ دے کر چلے گئے، یہاں 371 کے ہاؤس میں 26 نے نوٹیفائی ہونا ہے ،لوگ چار چار سال بعد بھی حلف لیتے ہیں، جمہوریت عددی اکثریت سے جیتی اور ہارتی ہے الفاظ سے نہیں،کسی کو نہیں روکا گیا آپ اجنبی لوگوں کو ممبر کہہ رہے ہیں، آئین یہ فرض کرتا ہے اسپیکر سبطین خان پر کہ صرف اسپیکر کے انتخاب کروائیں،

میاں نواز شریف کے جو بھی فیصلے ہوں گے وہ سر آنکھوں پر، حنا پرویز بٹ
ن لیگی رہنما، رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مریم اورنگزیب ایک ایسی خاتون ہیں جن پر قائدین یقین رکھتے ہیں، مریم اورنگزیب سے ہم کو سیکھنے کے لیے بہت سی چیزیں ملتی ہیں ، ہماری پوری کوشش ہو گی کہ ہم مریم نواز کو پنجاب اسمبلی میں سپورٹ کریں ، میاں نواز شریف کے جو بھی فیصلے ہوں گے وہ سر آنکھوں پر،

پنجاب اسمبلی میں تحریک لبیک پاکستان کے اکلوتے ممبر صوبائی اسمبلی احمد محمود سنگراں پارٹی ہدایات کے مطابق سپیکر ، ڈپٹی سپیکر اور وزیر اعلی کا ووٹ کسی پارٹی کو نہیں دیں گے

پنجاب اسمبلی کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے، قیدیوں والی وین پہنچا دی گئی،اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا آج انتخاب خفیہ رائے شماری سے ہوگا۔ انتخاب کے حوالے سے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے،سپیکر پنجاب اسمبلی کے لئے مسلم لیگ ن کے حمایت یافتہ ملک محمد احمد خان اور سنی اتحاد کونسل کے احمد خان بھچر کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے گئے۔

پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ن 137 اراکین کے ساتھ سب سے زیادہ نشستیں رکھنے والی پارٹی ہے جبکہ آزاد امیدوار دوسرے نمبر پر ہیں، کئی آزاد امیدوار مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان بھی کر چکے ہیں،پنجاب اسمبلی کے لیے اقلیتوں کی نشست کا نوٹیفکشن جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق مسلم لیگ ن کے 5 امیدوار اقلیتی نشست پر رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوگئے ہیں۔پنجاب اسمبلی میں مخصوص نشستوں کے نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب اسمبلی کی 36 نشستوں پر مسلم لیگ ن کی خواتین امیدوار کامیاب ہوئی ہیں، 3 نشستوں پر پیپلزپارٹی، 2 پر مسلم لیگ ق اور ایک نشست پر استحکام پاکستان پارٹی کی امیدوار کامیاب ہوئی ہیں.

گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کا اجلاس ہوا تھا جس میں مریم نواز سمیت نو منتخب اراکین نے حلف لیا تھا،

Leave a reply