لیگی اراکین کو پنجاب اسمبلی اجلاس میں شرکت کی اجازت مل گئی

0
170
punjab assambly

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے گورنر کے طلب کردہ اجلاس کو غیر قانونی قرار دے دیا

سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان کا کہنا ہے کہ گورنر پنجاب نے اعتماد کا جو ووٹ مانگا ہے اسے غیر قانونی سمجھتا ہوں، پنجاب اسمبلی کا اجلاس ہم نے ختم نہیں بلکہ ملتوی کیا ہے، پنجاب اسمبلی کے جاری اجلاس میں گورنر پنجاب اعتماد کا ووٹ نہیں لےسکتے، ہوسکتا ہے آج کا اجلاس ہم ملتوی کر دیں، گورنر نے پہلے بھی اجلاس ایوان اقبال میں بلایا تھا،اگر شوق ہے تو گورنر پنجاب اب بھی اجلاس بلا لیں،وزیراعلیٰ وہاں نہیں جائیں گے،

لاہور ہائیکورٹ نے لیگی اراکین کو پنجاب اسمبلی اجلاس میں شرکت کی اجازت دیدی،عدالت نے کہا کہ ممبران اسمبلی اجلاس میں شرکت کرسکتے ہیں ممبران ضرورت پڑنے پر ووٹ بھی کاسٹ کر سکتے ہیں جسٹس شاہد بلال نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے حکم نامہ جاری کر دیا ہے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی کہ سپیکر پنجاب اسمبلی نے لیگی اراکین اسمبلی پر اجلاس میں شرکت پر پابندی لگا رکھی ہے جبکہ گورنر پنجاب نے وزیراعلیٰ کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہا ہے، اس لیے اراکین پنجاب اسمبلی کو اجلاس میں شرکت کی اجازت دی جائے عدالت نے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ سمجھتے ہیں سپیکر ان ارکان کو اسمبلی سیشن میں شرکت کی اجازت دیں گے ؟،جس پر وکیل نے کہا کہ سپیکر رولز کے مطابق اسمبلی کو چلاتے ہیں جسٹس شاہد بلال حسن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کچھ دیر میں فیصلہ سناتے ہیں، اس نقطے پرفیصلہ محفوظ کر رہے کہ ارکان کل اسمبلی اجلاس میں شرکت کر سکتے ہیں یا نہیں ،عدالت نے استفسار کیا کہ کس کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرائی گئی؟ وکیل نے کہا کہ وزیراعلٰٰی ،سپیکر اورڈپٹی سپیکر کیخلاف عدم اعتماد جمع کرائی گئی ہےعدالت نے محفوظ فصلہ سناتے ہوئے قرار دیا ہے کہ اراکین اسمبلی کل کے اجلاس میں شرکت بھی کر سکتے ہیں اور ضرورٹ پڑنے پر ووٹ بھی کاسٹ کر سکتے ہیں

ن لیگی رہنما ملک احمد خان کا کہنا ہے کہ پرویز الہٰی کہہ رہے ہیں وہ پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں،عمران خان جو تنقید کررہے ہیں اس کا میرٹ دیکھے،ہم سیاسی بات کررہے تھے اس کا کسی کی ذات سے تعلق نہیں تھا،

دوسری جانب ملکی سیاسی صورت حال اور پنجاب اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد کا معاملہ ،حکمران اتحاد کے بڑوں کے آپس میں رابطے ہوئے ہیں، سابق صدر آصف علی زرداری کی وزیراعظم شہباز شریف اور قائد مسلم لیگ ن نواز شریف سے ٹیلی فونک گفتگو ہوئی ہے، گفتگو میں پنجاب میں تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر مشاورت کی گئی،

ممنوعہ فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا،تحریک انصاف "مجرم” قرار’

،عمرا ن خان لوگوں کو چور اور ڈاکو کہہ کے بلاتے تھے، فیصلے نے ثابت کر دیا، عمران خان کے ذاتی مفادات تھے

عمران خان کی تعزیت کیلئے صحافی صدف نعیم کے گھر آمد 

کامونکی،لانگ مارچ کی کوریج کرنیوالے صحافیوں پر پولیس کا تشدد

واضح رہے کہ عمران خان نے پرویز الہیٰ کے ساتھ ملکر پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کا اعلان کیا تھا، اس بیان کے بعد سابق صدر آصف زرداری بھی لاہور میں‌ ملاقاتوں میں متحرک ہیں، عمران خان نے جمعہ کا وقت دیا تھا، پی ڈی ایم کی کوشش ہے کہ اسمبلیاں تحلیل نہ ہوں، آصف زرداری نے گزشتہ روز چودھری شجاعت،اور وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقاتیں کی تھیں، آج بھی لاہور سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بنا ہوا ہے،

Leave a reply