اپوزیشن کی ریکوزیشن پر بلوایا جانے والا پنجاب اسمبلی کا اجلاس شروع ہو گیا۔ اجلاس کے ایجنڈے پر محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر سے متعلق سوالات دریافت کئیے جائیں گے۔ اجلاس میں حکومت کی جانب سے متعدد مسودات قانون اور آرڈیننس ایوان میں پیش کئیے جائیں گے۔ اجلاس کی صدارت سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی کر رہے ہیں۔ اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز پروڈکشن آڈر پر اجلاس میں شریک ہوں گے۔ اجلاس کے لئے خصوصی طور پر ایس او پیز طے کئے گئے ہیں۔ ایس او پیز کے مطابق اجلاس میں صرف سو اراکین ہی شریک ہوں گے۔ 52 کا تعلق حکومت اور 48 کا تعلق اپوزیشن سے ہوگا۔ تمام اراکین ماسک اور گلووز کا استعمال لازمی کریں گے۔ کوئی بھی رکن اپنے ساتھ مہمان نہیں لا سکے گا۔ اجلاس میں صرف وہی وزیر شریک ہوگا جسکے محکمے کے سوالات ہونگے۔ وزیر کے ساتھ بھی صرف ایک سٹاف ممبر شریک ہوگا۔ میڈیا کے داخلے پر مکمل پابندی۔صرف پی ٹی وی اجلاس کور کرے گا۔ اجلاس سے پہلے اسمبلی سیکرٹریٹ کے تمام ملازمین کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا ہے۔ اجلاس کا ایجنڈا 9 روز کے لئے جاری کیا گیا ہے۔

Shares: