پنجاب اسمبلی کا سیشن نجی ہوٹل میں کرنے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں سماعت.
پنجاب اسمبلی کا سیشن نجی ہوٹل میں کرنے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں سماعت. چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے درخواست کو سماعت کے لیے منظور کر لیا. لاہور ہائیکورٹ کا پنجاب حکومت کو نوٹس، تحریری جواب طلب کر لیا . چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے انجم حمید کی درخواست پر سماعت کی. اسمبلی کے رولز آف بزنس کے مطابق اجلاس اور سیشن کہاں ہونا ہے ۔چیف جسٹس کا استفسار.
کرونا کی وجہ معیشت کا برا حال ہے ایسے ٹائم میں حکومت لاکھوں روپے لگا رہی ہے ۔وکیل درخواستگزار .
موجودہ حکومت نے کفایت شعاری کا اعلان کیا تھا، موقف . کیا آئین یا قانون میں کہیں لکھا ہے کہ اجلاس یا سیشن ایک مخصوص جگہ ہو گا ۔ کیا آئین کے آرٹیکل 109 کے تحت گورنر اپنے اختیارات کسی کو دے سکتا ہے ۔ کیا قانون یہ اجازت دیتا ہے کہ گورنر سپکیر کو کہے کہ جہاں آپ جہاں اجلاس بلانا چاہیں بلا لیں ۔اسپیکر اسمبلی اپنے گھر اجلاس بلا لے اور کچھ لوگ وہاں نہ جانا چاہیں تو کیا ہو گا : چیف جسٹس کا استفسار