لاہور : ایوان کی نئی عمارت 15 سال میں مکمل ، پنجاب اسمبلی کا نیا ہال، ایشیا کا سب سے بڑا ایوان ہے پنجاب کا بجٹ اجلاس آج نئی عمارت میں ہو گا-
باغی ٹی وی : نئی عمارت کا افتتاح 2006 میں سا بق وزیراعلیٰ پرویز الہیٰ نے کیا تھا ایوان کی نئی عمارت 15 سال میں مکمل ہوئی پنجاب اسمبلی کا نیا ہال، ایشیا کا سب سے بڑا ایوان ہے-
عمارت کے 3 فلور اور ایک بیسمنٹ ہے بیسمنٹ اور گراؤنڈ فلور پر وزرا کیلئے 40 کمرے مختص کئے گئے ہیں جبکہ عمارت کے پہلے فلور پر وزیراعلیٰ، سیکریٹری کے دفاتر اور کمیٹی رومز بنائے گئے ہیں-
دوسرے فلور پر اسپیکر، ڈپٹی سپیکر اور اپوزیشن لیڈر کے دفاتر اور کیفے ٹیریا بنائے گئے ہیں جبکہ نئی عمارت میں پریس کانفرنس ہال، ڈسپنسری اور لائبریری بھی بنائی گئی ہے-
عمارت کے مرکزی گنبد پر نیشنل کالج آف آرٹس کے تعاون سے اسلامی فن خطاطی کے نقوش بنائے گئے ہیں ،در و دیوار پر لکڑی کے کام کیلئے برما سے ساگوان کی لکڑی برآمد کی گئی-
ایوان میں 422 اراکین کے بیٹھنے کی گنجائش ہے اراکین کے علاوہ مہمان گیلری میں بیٹھنے کی گنجائش 800 افراد کی ہے جبکہ پریس گیلری میں 3 سو افراد کے بیٹھنے کی گنجاش ہے-