پنجاب بار کونس کے وکلا نے عدالتوں سے ہڑتال کا اعلان کردیا
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ، پنجاب بار کونسل نے الہ باد اور کنگن پور پولیس کے غیر قانونی عمل کی شدید مزمت کرتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کہا ہےکہ ہم اس غیر قانونی عمل کو سختی سے رد کرتے ہیں جس میں بلا کسی وارنٹ اور ایف آئی آر کے اصغر رضا خان اور فیصل رضا خان ایڈووکیٹ ممبران چونیاں بار ایسوسی ایشن کے گھر چھاپہ مارا ہے اور چادر چار دیواری کی بے حرمتی کی ہے .
بار کونسل ایسوسی ایشن کے ممبران نے D.P.O قصور سے مطالبہ کیا کہ پولیس کے ناجائز عہدیداروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔ اس غیر قانونی عمل پر احتجاج کرتے ہوئے اعلان کیا کہ لاہور ڈویژن کے وکلاء 17.11.2020 کو پورے دن کی ہڑتال کریں گے۔
چودھری. محمد اکرم خاکسار
وائس چیئرمین
جناب جمیل اصغر بھٹی
چیئرمین ایگزیکٹو
چودھری. محمد اکرم خاکسار
وائس چیئرمین