لاہور:آئین سے کوئی بالاترنہیں، ججزبھی جوابدہ ہیں، قاضی فائزعیسیٰ کوافتخارچوہدری نہ بنایا جائے،فروغ نسیم کےخلاف سازشیں کرنے والوں کی مذمت کرتے ہیں :چیف جسٹس بھی نوٹس لیں،پنجاب بارکونسل نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے فیصلے کوآئین اورقانون کے مطابق جلد نبٹانے کا مطالبہ کردیا ، اطلاعات کےمطابق پنجاب بار کونسل نے جسٹس فائز عیسیٰ قاضی کے خلاف سپریم جوڈیشیل کونسل میں زیرسماعت ناجائزاثاثوں کے کیس میں روکاوٹ ڈالنے والوں کی شدید مذمت کی ہے
باغی ٹی وی کےمطابق پنجاب بارکونسل نے ایک پریس ریلیزکےذریعے سرپم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ناجائز اثاثے بنائے جانے اوران کو چپھائے جانے کے حوالے سے جو کیس اس وقت سپریم جوڈیشیل کونسل میں زیرسماعت ہے اس پربار کی طرف سے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہےکہ پنجاب بارکونسل پہلے دن سے یہ بات واضح کرچکی ہے کہ جسٹس فائز عیسیٰقاضی کے خلاف ریفرنس آئین کے مطابق ہے اورسرپم جوڈیشیل کونسل کے پاس بھیجا جانے والا ریفرنس فیڈرل گورنمنٹ آئین کے آرٹیکل 209 کے تحت صدرمملک کو بھیجا گیا ہے تویہی توآئین ہے اورآئینی طریقہ کاربھی
باغی ٹی وی کے مطابق پنجاب بار کونسل کی طرف سے اس پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ چونکہ یہ ایک آئینی طریقہ کارہے اورآئین سے کوئی بھی بالا تر نہیں ، پھر اس کے باوجود جولوگ اس کیس کوخراب کرنے اورمتنازعہ بنانے کی سازشیں کررہے ہیں وہ آئین کے خلاف سازشیں کررہے ہیں،پنجاب بار کونسل کی طرف سے یہ کہا گیا ہے کہ یہ ایک آئینی مسئلہ ہے اورایک آئینی طریقے سے اسے ڈیل کیا جارہا ہے پھرکیوں اسے بعض لوگ ذاتی ایجنڈہ بناکرسیاسی بنانے کی کوششیں کررہے ہیں
پنجاب بار کونسل نےچیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ اس کیس کو سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ریٹائرڈ افتخار چوہدری کے کیس کی طرح سیاسی نہ بنایا جائے ، پنجاب بارکونسل کی طرف سے کہا گیا ہےکہ اس کیس کا جو بھی فیصلہ آئے گا اسے صدق دل سے تسلیم کیا جائے گا ، اگراس فیصلےپراثر انداز ہونے کی کوشش کی گئی توپھرپوری وکلا برادری اس کے دفاع میں ایک دیواربن کرکھڑی ہوجائے گیا ،پنجاب بار کونسل کی طرف سے جاری پریس ریلیزمیں یہ بھی کہا گیا ہےکہ آئین میں سب برابر ہیں ، کوئی مقدس گائے نہیں ، سب کو آئین کے سامنے پیش ہونا ہوگا
پنجاب بارکونسل کی طرف سے جاری پریس ریلیزمیں کہا گیا ہےکہ بڑے دکھ کے ساتھ کہنا پڑرہا ہےکہ ہمارے بعض سنیرکولیگزنے اس کیس کی آڑ میں وفاقی وزیرقانون فروغ نیسم کے خلاف محاذ کھڑا کررکھا ہے یہ بہت تکلیف دہ ہے، وہ ایک نہایت ہی قابل قانون دان ہیں ، ان کی جمہوریت اورآئین کے لیے خدمات کوہمیشہ یادرکھا جائے گا،
پنجاب بار کونسل کی طرف سے یہ بھی کہا گیا ہےکہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے کیس کی آڑ میں چند لوگ وزیرقانون پرکیچڑ اچھال رہے ہیں پنجاب بارکونسل اس قسم کے رویوں کی اورایسے افراد کی سخت مذمت کرتی ہے جوایک نہایت ہی قابل احترام شخص کوسیاسی مفادات کی آڑ میں نشانہ بنائے ہوئے ہیں
پنجاب بارکونسل کی طرف سے یہ وضاحت کی گئی ہے کہ یہ پریس ریلز پنجاب بارکونسل کے تمام ممبران کے دستخطوں کے ساتھ چیف ایگزیکٹوکی طرف سے جاری کیا گیا ہے ، پنجاب بارکونسل نے وفاقی وزیرقانون فروغ نسیم کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ آئین کےلیے کام کرہے ہیں لٰہذا آئین کے تمام طالب علم ان کے ساتھ کھڑے ہیں