پنجاب کابینہ کا پہلا اجلاس،عوامی سہولت پیکیج کی منظوری

وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا پہلا اجلاس منعقد ہوا. اجلاس میں صوبے کے عوام کو ریلیف دینے کیلئے اہم فیصلے کئے گئے جبکہ پنجاب کابینہ نے وزیر اعلی عوامی سہولت پیکیج کی منظوری دے دی .

اجلاس کے دوران پنجاب بھر میں سستے آٹے کی فراہمی پر 200 ارب روپے کی سبسڈی کے فیصلے کی توثیق کی گئی، پورے صوبے میں 10 کلو آٹا تھیلا 160روپے سستا کرنے کے فیصلے کی بھی توثیق کی گئی.

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ پنجاب کو آگے لے کر جائیں گے، جان بوجھ کر رکاوٹیں ڈال کر کابینہ کی تشکیل میں بے پناہ تاخیر کی گئی۔اللہ تعالیٰ اگر ہم سے مخلوق کی خدمت کا کام لینا چاہ رہا ہے تو کوئی نہیں روک سکتا۔ معیشت سسکیاں لے رہی ہے اور عوام پریشان ہیں، مایوسی کے دور میں ہمیں امید کی کرن بننا ہے،صورتحال ”اک آگ کا دریا ہے اور ڈوب کے جانا ہے“ کے مصداق ہے۔

کابینہ کے اجلاس میں پنجاب کے چھوٹے بڑے شہروں اور دیہات میں 10کلو آٹا تھیلا 490 روپے میں فروخت کرنے کے فیصلے کی توثیق کی گئی ،وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز کی زیر صدارت کابینہ اجلاس میں قومی یکجہتی اور بھائی چارے کا اظہار گیا جبکہ خیبرپختونخوا حکومت کو گندم دینے کی منظوری بھی دی گئی.اجلاس میں گندم ریلیز پالیسی کے فیصلے کی توثیق بھی کی گئی جبکہ کابینہ نے پاسکو سے گندم خریدنے کی اجازت دے دی .پیجاب کابینہ نے پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے نئے بورڈ کے قیام کی منظوری دے دی
گئی ،خواجہ احمد حسان پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے نئے بورڈ کے وائس چیئرمین ہوں گے . اجلاس میں رمضان پیکج 2022 کی ایکس پوسٹ فیکٹو منظوری دی گئی، کابینہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ اورکابینہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے قانونی امور کی ازسرنو تشکیل کی منظوری دی گئی.وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز نے نئے صوبائی وزراء کو مبارکباد دی،وزراء نے اظہار اعتماد کرنے پر وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کا شکریہ ادا کیا اور
مل کر عوام کی خدمت کا مشن آگے بڑھانے کےعزم کا عیادہ کیا

کابینہ کے اجلاس میں صوبائی وزراء ، چیف سیکرٹری اور اعلی حکام نے شرکت کی جبکہ صوبائی وزیر ملک احمد علی خان ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے

Comments are closed.