اسے کہتے ہیں تبدیلی ، کابینہ نے امتحانی سسٹم ہی بدل کر رکھ دیا ، طالب علموں کے لیے اہم ترین خبر

لاہور : تبدیلی والی سرکار نے امتحانی نظام میں بھی تبدیلی کردی ، اب فرسٹ ، سیکنڈ نہیں بلکہ گریڈ دئیے جائیں گے. اطلاعات کے مطابق پنجاب کابینہ نے میڑک وانٹرمیڈیٹ میں گریڈنگ سسٹم کی منظوری دے دی۔ کتنے نمبروں پر کون سا گریڈ ملے گا فارمولہ فائنل کر لیا گیا۔

پنجاب کابینہ کے فیصلے کے مطابق 90 سے 100 نمبرز کے درمیان اے پلس گریڈ، 87 سے 89 نمبرز کے درمیان اے گریڈ، 82 سے 86 نمبرز کے درمیان بی پلس گریڈ ہوگا۔ اسی طرح 77 سے 81 نمبرز کے درمیان بی گریڈ، 70 سے 76 نمبرز کے درمیان سی پلس گریڈ، 60 سے 69 کے درمیان سی گریڈ، 50 سے 59 کے درمیان ڈی پلس گریڈ ہوگا جبکہ 40 سے 49 کے درمیان ڈی گریڈ، 33 سے 39 نمبرز پر ای گریڈ دیا جائے گا۔

پنجاب میں گریڈنگ سسٹم کا اطلاق 2020ء سے کیا جائے گا، آئندہ نتائج میں نمبروں کے ساتھ گریڈز بھی شائع ہوں گے۔یاد رہے کہ گریڈنگ کے حوالے سے پہلے بھی کافی آراء وتجاویز سامنے آئی تھیں مگر موجودہ حکومت نے اس پر عمل کرکے پہل کردی ہے.

Comments are closed.