پنجاب: کالجوں میں 4500 ٹیچر انٹرنز کی خالی آسامیوں پر بھرتیوں کی منظوری
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب نے سرکاری کالجوں میں 4500 کالج ٹیچر انٹرنز کی خالی آسامیوں پر بھرتیوں کی منظوری دے دی، 400 خالی آسامیوں پر اقلیتی اور خصوصی افراد کے کوٹے سے بھرتیاں ہوں گی۔
موجودہ تعلیمی سال کے دوران تسلی بخش کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے سی ٹی آئیز کو دوبارہ موقع دیا جائے گا۔ سی ٹی آئیز کو دوبارہ موقع دینے کا مطلب مدت ملازمت میں توسیع نہیں ہوگا۔ متعلقہ محکمے کو سی ٹی آئیز کی کارکردگی جانچنے کا میکانزم وضع کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔
وزیراعلیٰ نے تعلیمی سال 2020-21 کیلئے سی ٹی آئیز کی بھرتی کیلئےجامع پالیسی کے بارے میں سفارشات طلب کرلیں۔ سردارعثمان بزدار نے کہا ہے کہ بھرتیوں سے کالجوں میں اساتذہ کی کمی دورہوگی،بھرتی کا عمل ہر لحاظ سے شفاف اور میرٹ پر مبنی ہوگا،سرکاری کالجوں میں تعلیمی معیارکوبہتربنائیں گے
یاد رہے کہ باغی ٹی وی اس سے پہلے بھی پنجاب حکومت کی طرف سے اساتذہ کی بھرتی کے حوالے سے خبر دے چکا ہے کہ پنجاب حکومت نے بھرتی کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ، تازہ ترین اطلاعات کے مطابق وزیر اعلیٰ نے باقاعدہ اس کی منظوری دے دی ہے اور نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے.