ننکانہ صاحب: نمائندہ باغی ٹی وی عبدالرحمن
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈائریکٹر جنرل تعلقات عامہ ثمن رائے کی ہدایت پر پنجاب بھر کے تمام ضلعی دفاتر انفارمیشن میں پنجاب کلچرڈے منایاگیا،ضلعی دفترانفارمیشن آفس تعلقات عامہ ننکانہ صاحب میں بھی پنجاب کلچرڈے کا اہتمام کیا گیاجس کے تحت ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب راجہ منصور احمد ،اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ صولت حیات وٹو ،ترجمان ضلعی انتظامیہ محمد تصور چوہدری، محمد ثاقب شہزاد ودیگر عملہ نے روایتی پگڑیاں پہن کر کلچر ڈے منایا۔ پنجاب کلچر ڈے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب راجہ منصور احمد نے ڈائریکٹر جنرل تعلقات عامہ حکومت پنجاب ثمن رائے کے ان اقدام کی تعریف کی اور مستقبل میں بھی اسی طرح کے زندہ روایت کے حامی پروگرام کو مستقبل طورپرجاری رکھنے کی خواہش کا اظہارکیا۔
ترجمان ضلعی انتظامیہ محمد تصور چوہدری نے کلچر ڈے کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کلچرڈے کے حوالے سے ڈی جی پی آر ہیڈ سمیت ضلعی دفاتر میں اس طرح کی تقاریب کا انعقاد پہلی مرتبہ کیاگیا جوایک تاریخی اقدام ہے جس سے دفاتر میں پنجاب کلچر اور مل بیٹھنے کو مزیدفروغ ملے گا۔آفس کے تمام سٹاف نے اس امر پر خوشی کا اظہارکیا کہ پنجاب کلچرمیں مل بیٹھنا ایک حسین روایت تھی جو اس مصروفیت کے دور میں ناپیدہوتی جارہی تھی تاہم ڈائریکٹر جنرل تعلقات عامہ ثمن رائے کی ہدایت پر دفاتر میں پنجاب کلچر ڈے مناناماضی کی ایک خوبصورت روایت کو زندہ کرنا ہے جس محبت وپیار کو فروغ حاصل ہوگا۔
اس موقع پر دفتر میں تمام سٹاف کو پنجاب بھرکے انفارمیشن آفس اورڈی جی پی آر ہیڈآفس لاہور میں ہونے والی تقاریب کی ویڈیو،ڈھول کی تھاپ اور تصاویربھی دیکھائی گئی ۔تقریب کے آخر میں پنجاب کے روایتی کھانوں سے طعام کیاگیا اورملکی سلامتی کے لئے دعاکی گئی۔