لاہور:پنجاب کے تعلیمی بورڈز نے انٹرمیڈیٹ کے نتائج کے اعلان سے متعلق فارمولے کا معاملہ حکومت کے سپرد کردیا۔ پنجاب میں کورونا وبا کے باعث اس سال انٹر میڈیٹ پارٹ ٹو کے امتحانات نہیں ہوسکے،، تعلیمی بورڈز کے سربراہان نے بغیر امتحان لیے انٹرمیڈیٹ کے نتائج کا اعلان کرنے کےلیےفارمولا تیار کیا جس میں تجویز کیا گیا کہ امیدوار کے فرسٹ ائیرمیں حاصل کردہ نمبر ڈبل کرکے ان میں 3 فیصد اضافی نمبرشامل کرکے نتائج کا اعلان کردیا جائے۔تعلیمی بورڈز نے یہ فارمولا منظوری کے لیے محکمہ تعلیم کوبھجوایا جس نے محکمہ قانون کی رائے کے بعد معاملہ حتمی منظوری کے لیے پنجاب کابینہ کو بھیج دیا۔پنجاب کابینہ کی حتمی منظوری کے ایک ہفتے بعد وہ نتائج کا اعلان کر دیں گے،رائع

Shares: