پنجابی فلم ’’چل میرا پت‘‘ نمائش کیلئے پیش

لاہور ۔ 26 جولائی (اے پی پی) پنجابی فلم ’’چل میرا پت‘‘ گزشتہ جمعہ کے روز سے نمائش کیلئے پیش کر دی گئی ۔ پنجابی فلم میں بھارتی و پاکستانی کامیڈینز نے ایک ساتھ کام کیا ہے ۔ فلم کی کاسٹ میں پاکستانی کامیڈین افتخار ٹھاکر ، ناصر چنیوٹی اور اکرم اداس جبکہ بھارتی اداکار امرندر گل، سیمی چہل کیساتھ دیگر فنکار شامل ہیں ، فلم میں تمام کامیڈینزنے اپنے کردار بخوبی نبھائے ہیں ۔ فلم کی کہانی غیر قانونی طور پر بیرون ملک سفرکرنے والے افراد اور پردیس میں انکو درپیش مشکلات پر مبنی ہے امید کی جارہی ہے کہ فلم کو بنانے میں جو محنت کی گئی ہے وہ شائقین سینما کو اس فلم کی کامیڈی اور کہانی دیکھ کر نظر آئے گی، اور شائقین سے اسے داد ملے گی ۔

Shares: