پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ناقص گوشت فروخت کرنے والوں کیخلاف ایکشن

ناقص گوشت فروخت کرنے والوں کیخلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی ان ایکشن۔۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر میٹ سیفٹی ٹیموں نے بکر منڈی کے قریب آصف چلر سٹور پرچھاپہ مارا اور 2500کلو بیمار گوشت تلف کردیا.چیکنگ کے دوران کولڈ سٹور سے بیمارجانور کا خون آلود گوشت برآمد ہونے پر،سٹور مالک کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا.

ڈی جی فوڈاتھارٹی شعیب جدون کے مطابق بیمار جانور کے گوشت کو خود سے جعلی مہریں لگا کر سٹور میں رکھا گیا تھا۔ انتہائی ناقص گوشت پر جعلی مہریں لگا کر تصدیق شدہ ظاہر کر کے مہنگے داموں فروخت کیا جانا تھا۔ مضر صحت گوشت پیمکو بھٹی میں جلا کر تلف کر دیا گیا۔

شعیب جدونی نے مزید بتایا کہ سٹور میں جگہ جگہ جانوروں کے باقیات، آلائشیں اور گندگی پاۓ جانے پر کاروائی عمل میں لائی گئی۔ مردہ اور بیمار جانوروں کے گوشت پر جعلی مہر لگاکر تصدیق شدہ ظاہر کرنا سنگین جرم ہے۔ مردہ یا بیمار جانور کا گوشت انسانی صحت کے لیے انتہائی مضر ہے۔ شعیب جدون ڈی جی فوڈاتھارٹی نےعوام سے گزارش کی کہ گوشت ہمیشہ مستند اور قابل اعتبار قصاب سے خریں۔

ڈی جی فوڈاتھارٹی کا کہنا ہے کہ قصاب سے سٹور شدہ یا پہلے سے تیار گوشت ہرگز مت خریدیں ، اپنے اردگرد کڑی نظر رکھیں،کسی بھی شکایت کی صورت میں فورا پنجاب فوڈاتھارٹی کو اطلاع دیں۔

قبل ازیں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے ریسکیو 1122 ہیڈکواٹر ایل او ایس میں اہلکاروں کی اچھی صحت کے متعلق آگاہی کیمپ کا انعقاد کیا گیا

ڈی جی فوڈ اتھارٹی شعیب خان جدون کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ماہر غذائیات کی ٹیم ریسکیو افسران کو متوازن خوراک کی آگاہی اور مکمل غذائی چاٹ فراہم کر رہی ہیں۔ کیمپ میں باڈی ماس انڈیکس،ویٹ،ہائٹ جیسے ٹیسٹ فری کیے جا رہے ہیں۔ حادثات جیسی ذہنی تناؤ اورسخت جسمانی سرگرمیوں میں خود کو چست اور توانا رکھنے کے لیے مکمل ڈائیٹ پلان دیے جا رہے ہیں۔ انتہائی مصروف معمول میں صحت کو برقرار رکھنے کے لیے غذائیت سے بھرپور خوراک کا چناؤ ضروری ہے۔ سخت گرمی کے موسم میں ریسکیو اہلکاروں کو پانی اور ضروری وٹامنز کی کمی کو پورا کرنے کے حوالے سے آگاہی دی جا رہی ہے۔ اچھی، غذائیت سے بھرپور خوراک کا استعمال ہی بہترین صحت کا ضامن ہے۔

Comments are closed.