پنجاب فوڈ اتھارٹی نے شیخوپورہ میں معروف برانڈذکی جعلی بوتلیں بنانیوالا یونٹ پکڑلیا،80 ہزار بوتلوں کے جعلی لیبلز، 12 ہزار بوتلیں ،12 ہزار ڈھکن،90 لٹرڈرنکس،50کلو رنگ اور فلیورز تلف کر دیا گیا.پلاسٹک بوتلوں تیار کرنے والے 7 سانچے،،مکسنگ مشین،فلنگ مشین،2 سٹوریج ٹینک ،سلنڈرز اورکیمیکل ڈرمز ضبط کر کےملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا.۔
ڈی جی فوڈاتھارٹی شعیب خان جدون کے مطابق ڈرنکس کے نام پر کیمکلز کا محلول تیارکرنیوالےیونٹ کو جڑ سے اکھاڑدیا گیا۔ شیخوپورہ کی آپریشن ٹیموں نے سپلائی چین کی ریکی کر کے یونٹ کا پتہ لگایا۔کارروائی کے دوران معروف برانڈز کی بوتلیں،ڈھکن اور لیبلنگ برآمد کی گئی۔
ڈی جی فوڈاتھارٹی شعیب خان جدون کا مذید کہنا ہے کہ ریکارڈ کی عدم دستیابی،غیر معیاری سٹوریج،حشرات کی موجودگی،گندہ اور بدبودار ماحول پایاگیا۔ جعلساز مافیا ممنوعہ اجزاء کے استعمال سے معروف برانڈز کی جعلی بوتلیں تیار کر رہے تھے۔ مضر صحت کاربونیٹڈ ڈرنکس جعلی لیبلنگ لگا کر گلی محلوں اور چھوٹے فوڈپوائنٹس پر سپلائی کی جانی تھیں۔عوام کے لیے اصل جیسی جعلی لیبلنگ کی پہچان کرنا ناممکن ہے۔ بغیر کسی منظور شدہ فارمولے کے تیار جعلی ڈرنکس کا استعمال انسانی صحت کے انتہائی خطرناک ہے۔ڈی جی فوڈاتھارٹی شعیب خان جدون نےعوام سے گزار ش کی کہ گردونواح میں جعلی فیکٹریوں سے متعلق فوڈاتھارٹی کو آگاہ کریں۔