پنجاب حکومت کا تعلیمی اداروں کے باہر منشیات فروشوں کیخلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا فیصلہ
پنجاب حکومت کی طرف سے تعلیمی اداروں کے باہر منشیات فروشوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے،
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے مکروہ دھندے میں ملوث عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کا حکم دیا گیا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں کےباہرمنشیات فروخت کرنےوالےعناصرکسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں، ہماری نئی نسل کی رگوں میں زہر گھولنے والوں کی جگہ جیل ہے،
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ نوجوان نسل میں منشیات کا زہر پھیلانے والوں کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے گا،