لاہور:4 نئے وزرا پنجاب حکومت کابینہ میں شامل کرنےکا فیصلہ ،اطلاعات کے مطابق پنجاب حکومت نے کابینہ میں چار نئے وزراء شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کابینہ میں متحرک اراکین اسمبلی کو نمائندگی دی جائے گی، آئینی طور پر پنجاب کابینہ میں وزراء کی تعداد اکتالیس ہوسکتی ہے جبکہ اس وقت پنجاب کابینہ میں 37 وزراء شامل ہیں۔
آئین کے ارٹیکل 130 کی شق 6 کے تحت اسمبلی کے کل اراکین کی تعداد کے گیارہ فیصد سے زائد وزراء نہیں ہوسکتے، پنجاب اسمبلی کے 371 کے ایوان میں سے آئینی طور پر 41 وزیر بنائے جاسکتے ہیں۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم کی منظوری کے بعد وزیر اعلیٰ نئے وزراء کے لیے نام تجویز کریں گے۔امکان یہی ہے کہ ان وزرا میں ایک پاکستان مسلم لیگ کی طرف سے نامزد وزیر بھی ہوں گے جن کا نام فائنل ہوچکا ہے
یاد رہے کہ اسی سلسلے میں اج وزیراعظم عمران خان نے پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں میں بہترین پیشرفت پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو شاباش دی۔
وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچے جہاں انہیں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نےپر جوش استقبال کیا اور ساتھ ہی ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی۔
وزیراعظم نے ترقیاتی منصوبوں کو تیزی سے مکمل کرنے کیلئے سخت مانیٹرنگ کرنے کی ہدایت کی اور ساتھ ہی ترقیاتی منصوبوں میں بہترین پیشرفت پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو شاباش دی۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پنجاب میں صحت کارڈ کے تحت سہولیات حکومت پنجاب کا بہترین قدم ہے، آنے والے دنوں میں عوام کے لیے مزید منصوبے لائے جائیں گےجس میں عوامی مشکلات کو دور کیا جا سکے۔








