موجاں ختم ، عثمان بزدار کے سخت فیصلےنے امیدوں پر پانی پھیر دیا

0
77

لاہور:حکومت پنجاب نے غیر ضروری اور اضافی اخراجات ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کچھ پابندیا ں عائد کردی ہیں. اطلاعات کے مطابق اب صوبائی وزراء اور سرکاری افسر غیر ملکی دورے بغیر اجازت نہیں کریں گے، پنجاب حکومت نے نئی کفایت شعاری پالیسی جاری کر دی۔

پبجاب کی حکومت کی طرف جاری کفایت شعاری پالیسی مالی سال 2019-2020 کے تحت وزراء اور سرکاری افسروں کے بیرون ملک دورے وزیراعلیٰ پنجاب کی منظوری سے مشروط ہوں گے،پاکستان سے باہر علاج بھی نہیں کرا سکیں گے۔

ذرائع کے مطابق اس پالیسی کے بعد اب نئی گاڑیوں اور ائرکنڈیشنز کی خریداری پر بھی پابندی لگادی گئی ہے، صوبائی وزراء قومی خزانے سے گھروں کی تزئین وآرائش کرا سکیں گے نہ ہی اب فائیو اسٹارز ہوٹلز میں سرکاری خزانے سے سیمینارز اور ورکشاپ ہوں گی۔

پنجاب حکومت کے مطابق سپلیمنٹری گرانٹ پر بھی مکمل پابندی عائد کر دی گئی ،ترقیاتی منصوبوں کےاشتہارات پی سی ون سے ہی دئیے جائیں گے، نئے مالی سال کیلئے کفایت شعاری کمیٹی کا نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔یاد رہے کہ اس فیصلے سے جہاں قومی خزانے کو بڑی بچت ہوگی وہاں باہر کے ممالک کی سیریں کرنے والے بیوروکریٹ اور وزراء حکومت کے اس فیصلے سے بہت متاثر ہوئے ہیں.

Leave a reply