کچہ ایریا کیلئے نئی”کچی” پولیس فورس بنانے کا فیصلہ
لاہور:علماء بیان کرتے ہیں کہ قیامت کے قریب امن ناپید ہوتا جائے گا ، حکومتیں امن قائم کرنے کے لیے جیسے جیسے نئی فورسزبنائیں گے امن ویسے ویسے ختم ہوتا جائےگا،علماء کی یہ بات سچ ثابت ہورہی ہے، درجنوں امن قائم کرنے والے اداروں کی موجودگی کے باوجود حالات بگڑرہے ہیں ، علماکے مطابق اس کی بڑی وجہ عدل وانصاف کا نہ ہونا ہے ،
غلط انجکشن لگنے سے 40 سالہ خاتون جاں بحق ،ورثا کا احتجاج،ڈاکٹرفرار
ایسے ہی جیسے جنوبی پنجاب میں جرائم اس قدر بڑھ چکے ہیں کہ اب عام ادارے امن قائم کرنے میں ناکام دکھائی دے رہے ہیں،اس مقصد کے حل کے لیے حکومت پنجاب نے راجن پور کے کچہ ایریا کیلئے الگ سے نئی پولیس فورس بنانے کا فیصلہ کرلیا۔
سب سے پہلے پاکستان!اعصام الحق نے بھارتی سازش پرڈیوس کپ ایونٹ کا بائیکاٹ کردیا
ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم سید علی مرتضیٰ شاہ نے وزیراعلیٰ پنجاب کوسمری ارسال کی جس میں نئی پولیس فورس کی منظوری دینے کی درخواست کی گئی ہے، یہ پولیس فورس دریاوں کیساتھ ساتھ کچہ ایریا میں سکیورٹی کے فرائض سرانجام دے گی،پہلے مرحلے میں فورس میں230 ملازمین بھرتی کرنےکی تجویز دی گئی ہے۔
محکمہ داخلہ نے محکمہ خزانہ سے اس سلسلے میں 65 کروڑ روپے مانگ لئے ہیں، محکمہ داخلہ کی کمیٹی اس پولیس فورس کی پہلے ہی منظوری دے چکی ہے،وزیراعلیٰ کی منظوری کے بعد یہ پولیس فورس فعال کر دی جائے گی۔