پی ٹی آئی کی حکومت بھی ن لیگ کے طریقہ واردات کو اپنانے لگی ، وہ کیا طریقہ واردات ہے ؟ جانیئے اس خبر میں‌

لاہور: پی ٹی آئی کی حکومت بھی ن لیگ کے طریقہ واردات کو اختیار کرنے لگی ، گڈ گورننس کے نام پر نجکاری کرنے کا وہی انداز اختیارکرنے لگی جس کی وجہ سے ن لیگ کی حکومت سے ملازمین تنگ آگئے تھے. اطلاعات کے مطابق حکومت کی طرف سے ٹیچنگ ہسپتالوں کے بعد پنجاب بھر کے شعبہ صحت کی نجکاری کا فیصلہ ، اس سسٹم کے تحت ریجنل ہیلتھ اتھارٹیز قائم کرکے ڈسٹرکٹ، تحصیل ہسپتال، دیہی اور بنیادی مراکز صحت میں ٹھیکیداری نظام رائج کیا جائے گا

ذرائع کے مطابق محکمہ پرائمری ہیلتھ نے نجکاری کے منصوبے پر کام کا آغاز کر دیا ہے، خیبرپختونخواہ کی طرز پر پنجاب میں بھی منصوبے کے تحت نو ڈویژنز میں ریجنل ہیلتھ اتھارٹیز قائم ہوں گی جن کو مالی اور انتظامی خودمختاری حاصل ہوگی۔ ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکس کا سرکاری ملازمت کا درجہ بھی ختم ہوجائے گا، صرف کنٹریکٹ پر بھرتیاں ہونگی، منصوبے پر عملدرآمد کے پہلے مرحلے کے طور پر کلینیکل ٹیسٹوں کی قیمتیں بڑھا دی گئیں۔

پجناب پرائمری ہیلتھ کے ذرائع کے مطابق ریجنل ہیلتھ اتھارٹیز کو نجی شعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد چلائیں گے اور ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکس کا سرکاری ملازمت کا درجہ ختم کر دیا جائے گا۔ نجکاری کے منصوبے کے تحت ڈسٹرکٹ اور تحصیل ہسپتالوں سمیت مراکز صحت کو دیئے گئے بجٹ کو بھی مرحلہ وار کم کیا جائے گا اور ان ہیلتھ فسیلیٹیز کو اپنی آمدنی خود پیدا کرنا ہوگی۔

Comments are closed.