پی ٹی آئی نے قوم سے کیا گیا ایک اور وعدہ پوراکردیا

0
36

لاہور:پی ٹی آئی کی حکومت نے پنجاب کی عوام سے کیا گیا ایک اوروعدہ پورا کردیا ، اطلاعات کے مطابق پنجاب حکومت نے پہلی کلاس سے پانچویں کلاس تک اُردو زبان میں تعلیم دینےکے حوالے سے نہ صرف اعلان کیا ہے بلکہ اس سلسلے میں اقدامات بھی شروع کردیئے ہیں.یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ حکومت بہت جلد اس سلسلے میں محکمہ تعلیم کوہدایات دینے والی ہے

ادھرذرائع کے مطابق پنجاب گورنمنٹ نے سابقہ حکومتوں کیطرف سے شروع کیے گئے غیرروایتی پانچویں اورآٹھویں کے پیک کے ذریعے امتحانات لینے کا طریقہ کاربدل کرپھر سے سکول کے اندرپرانے نظام کے تحت امتحانات لینے کا فیصلہ کیا ہےجس کے لیےپانچویں اورآٹھویں جماعت کے امتحانات مرحلہ وار ختم کر نے کا فیصلہ کرلیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ پرائمری سطح تک انگریزی کو بطور مضمون پڑھایا جائے گا، کابینہ نے سرکاری سکولوں میں طلبا کیلئے اُردو میڈیم کتابوں کی فراہمی کی منظوری بھی دے دی۔محکمہ سکولز ایجوکیشن پنجاب کی اسسمنٹ پالیسی فریم ورک 2019ء اور دی پنجاب ایجوکیشن پروفیشنلز سٹینڈرز کونسل بل2018 ء منظور کر لیا گیا

یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے قوم سے یہ وعدہ کیا تھا کہ وہ اقتدار میں آکرذریعہ تعلیم قومی زباب اردو میں کردیں گے تو اس سلسلے میں پنجاب ، کے پی اوربلوچستان کی حکومتوں نے اقدامات اٹھانے شروع کردیئے ہیں اورپنجاب اورکے پی اس حوالے سے سبقت لے جاچکے ہیں‌

Leave a reply