لاہور ہائیکورٹ میں تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈا پور کے خلاف مقدمات کی تفصیلات کی فراہمی کیلئے درخواست پر سماعت ہوئی
عدالت نے پنجاب حکومت کو جواب داخل کرانے کیلئے مہلت دے دی ،پنجاب حکومت کے وکیل نے جواب داخل کرانے کیلئے مہلت دینے کی استدعا کی ،جسٹس انوار الحق پنوں نے عمر امین گنڈا پور کی درخواست پر سماعت کی ،درخواست گزار نے کہا کہ علی امین گنڈا پور کو ایک کے بعد دوسرے مقدمے میں گرفتار کیا جا رہا ہے، خدشہ ہے ک اس طرح کے دیگر مقدمات بھی درج کیے گٸے ہیں ، علی امین گنڈاپور کیخلاف مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دیا جائے ،درخواست پر مزید سماعت 27 اپریل کو ہوگی
واضح رہے کہ علی امین گنڈا پور کو ڈیرہ اسماعیل خان میں پشاور ہائیکورٹ رجسٹری کے باہرسے گرفتار کر لیا گیا تھا علی امین گنڈا پور کیخلاف اسلام آباد کے تھانہ گولڑہ اور بھکر میں دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہے، علی امین کو ڈیرہ اسماعیل خان سے اسلامآباد منتقل کیا گیا تھا، بعد ازاں انہیں بھکر پولیس کے حوالے کر دیا گیا،
علی امین خان گنڈہ پور کی گرفتاری کیلئے ضلعی پولیس کاالامین ہاؤس پر چھاپہ
پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈہ پور گرفتاری کے ڈر سے روپوش ہوگئے.
علی امین گنڈا پور کی مشکلات میں اضافہ
علی امین گنڈا پور کی جانب سے داجل چیک پوسٹ بھکر پر فائرنگ
گنڈا پور کو اسلام آباد پولیس کے حوالے کر دیا گیا








