لاہور:اگلے چند ہفتے پنجاب حکومت کے لیے انتہائی اہم ہیں .تبدیلی کی دعویدارپنجاب حکومت خود تبدیلیوں کا شکار نظر آنے لگی ، باغی ذرائع کے مطابق ناقص کارکردگی کی وجہ سے کئی وزرا کی چھٹی ہونے والی ہے اوراس تبدیلی کی صورت میں بعض نئے ارکان وزیر بنیں گیے . معتبر ذرائع کے مطابق اس تبدیلی کے دوران بعض وزرا کی ڈانٹ ڈپٹ ہونے کا بھی قوی امکان ہے.

باغی ٹی وی کو حاصل ہونے والی اہم ترین معلومات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان پنجاب حکومت کے چند وزرا کی کارکردگی سے بالکل مطمئن نہیں ہیں. یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ چند دن قبل وزیر اعظم عمران خان کی لاہور میں وزیر اعلیٰ عثمان بزدار سے میٹنگ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی تھی، جس میں عمران خان پنجاب میں وزرا کی ناقص کارکردگی پر برہم بھی ہوئے تھے

باغی ٹی وی کے مطابق پنجاب میں مہنگائی پر قابوپانے میں ناکامی اور خود ساختہ قیمتوں کو کنٹرول نہ کرنا بھی کئی وزرا کے لیے دھچکہ ہوسکتا ہے. وزیر اعظم سب سے بڑے صوبے میں ناقص منصوبہ بندی پر بھی ناراض دکھائی دیتے ہیں. ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت میں تبدیلیوں کی دوسری بڑی وجہ عوام الناس تک صحت کی سہولتوں کو مناسب حد تک نہ پہنچانا بھی ہے، مون سون کی بارشوں کے دوران صحت کے حوالے سے بہتر حفاظتی انتظامات اور اقدامات نہ کرنے پر بھی وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کافی پریشان ہیں اور وزیراعظم کی ہدایت پر اس شعبے میں بھی بڑی تبدیلیاں متوقع ہیں

عثمان بزدرار کی حکومت میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں سے وزیر اعلیٰ خود بھی پریشان دکھائی دے رہے ہیں. یہی وجہ ہے کہ آج دن بھر عثمان بزدار اپنے آپ کو کیمروں اور ٹی وی اسکرینوں پر مصروف دکھائی دے رہے تھے اور چند دن ایسے ہی تاثر دیں گے کیونکہ وہ نہیں چاہتے کہ اپوزیشن اس تبدیلی پر ان کو نشانہ تنقید بنا کر ان کے لیے مزید مشکلات پیدا کرے

پنجاب حکومت میں بڑے پیمانے پراکھاڑ پچھاڑ میں کن وزرا کی چھٹی ہونے والی ہے اور کن نئے چہروں کے مقدر میں آئیں گی صوبائی وزارتیں یہ صرف آپ کو باغی ٹی وی ہی بتائے گا . اس دوران کن وزرا کو وارننگ دی جائے گی اور کن وزرا کی وزارتیں تبدیل ہوں گی یہ بھی باغی ہی بتائے گا. لیکن اس کے لیے آپ کو ہر وقت باغی ٹی وی دیکھتے رہنا ہوگا

Shares: