ڈسٹر کٹ ایڈوا ئزری و ڈسٹرکٹ ٹاسک فورس کے اجلاس کی صدارت کر تے ہو ئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرمحمد حنیف نے کہا ہے کہ شعبہ زراعت کو مضبو ط اور مستحکم بنانے کے لیے کا شتکا روں کے ہا تھ مضبو ط کرنا ہو ں گے، کیونکہ شعبہ زراعت ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہے، شعبہ زراعت کی ترقی میں کا شتکا روں کے کردار کو فراموش نہیں کیا جاسکتا ہے، اس سلسلہ میں پنجاب حکومت کا شتکاروں کے ہاتھ مضبوط کرنے کے لیے عملی اقدامات کررہی ہے.
اجلاس میں ڈپٹی ڈا ئریکٹر زراعت (توسیع) چوہدری محمد عارف، اسسٹنٹ ڈا ئریکٹر تنویراحمد تتلہ، احسان الحق پنوں، ڈپٹی ڈائریکٹراصلاح آبپاشی محمد اکرم چوہدری، ایڈیشنل ڈائریکٹرلائیوسٹاک ڈاکٹرمحمد عرفان، اے ڈی فشریز محمد نواز، اے ایف سی حاجی محمد سرفراز، پرا سیکیو ٹر تحمینہ کوثر، کھا د ڈیلرزاور نمائندہ کا شتکاران نے اجلاس میں شرکت کی ہے، اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایڈ وا ئرزی اور ڈسٹرکٹ ٹاسک فورس کے حوا لے سے محکمہ زراعت کی طرف سے کی جانے والی کاروائیوں اورکا شتکاروں کے مسائل کے حوالے سے ڈپٹی ڈا ئریکٹر زراعت (توسیع) نے اے ڈی سی جی محمد حنیف کو بتایا کہ محکمہ زراعت ضلع بھرمیں جعلی کھاد اور ادویات خرید و فروخت اور کسانو ں کو درپیش مسائل کے لیے اپنے تما م وسا ئل بروئے کارلا رہا ہے شعبہ زراعت کے فروغ اور زیا دہ سے زیا دہ آگاہی فراہم کرنے کے لیے کا شتکا روں میں فارمر ڈے کا انعقاد کیا جارہا ہے، اجلاس میں محکمہ اصلا ح آبپا شی، فشریزاورلائیو سٹا ک کے افسران نے اے ڈی سی جی کو بھی بریفنگ دی ہے.
محمد عارف راشد باغی ٹی وی نارووال








