مزید دیکھیں

مقبول

پاکستان نے آئی ایم ایف کو بجلی کے نرخوں میں کمی پر منا لیا

اسلام آباد: پاکستانی حکام نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی...

دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے خلاف قرارداد سندھ اسمبلی سے منظور

دریائے سندھ سے نئی نہریں نکالنے کے خلاف قرارداد...

پنجاب حکومت اور سر مائیکل باربرکا پارنٹر شپ بحال کرنے پر اتفاق

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف کا سستے آٹے کے بعد عوام کو سستے داموں کچن آئیٹمز کی فراہمی کیلئے سرگرم

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ3 روز کے اندر پلان آف ایکشن پیش کیا جائے
مہنگائی کے باعث عام آدمی کی مشکلات کا ادراک ہے۔ میری اولین ترجیح ہے کہ عام آدمی پر معاشی بوجھ کم کیا جا سکے۔ سبزیوں کی دستیابی اور قیمتوں میں استحکام کیلئے ہر ضلع میں باقاعدگی سے فیلڈ وزٹ کئے جائیں۔

حمزہ شہبازنے ڈپٹی کمشنرز اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایت کی کہ اشیائے ضروریہ کی مقرر کردہ نرخوں پر دستیابی یقینی بنائیں۔وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے کہا کہ کی ڈپٹی کمشنرز کو منڈیوں میں نیلامی کے عمل کو خود مانیٹر کریں، فیلڈ وزٹ کا مستند ڈیٹا ڈیش بورڈ پر اپ لوڈ ہونا چاہیئے۔ فیلڈ وزٹ اور دیگر متعلقہ ڈیٹا میں مطابقت ہونی چاہیئے۔ پرائس کنٹرول کے حوالے سے فیلڈ وزٹ نہ کرنے والے افسروں کو جوابدہ ہونا پڑے گا۔

حمزہ شہبازنے کہا کہ پرائس کنٹرول کے حوالے سے ہر اقدام کی خود مانیٹرنگ کر رہا ہوں۔سستے آٹے کی فراہمی پر 200 ارب روپے کی سبسڈی دی ہے، اس کی ایک ایک پائی عام آدمی تک پہنچنی چاہیئے۔ سستے آٹے کی کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔آٹے کی گندم کی سمگلنگ روکنے کیلئے پنجاب کے خارجی راستوں کی کڑی نگرانی کی جائے۔

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی زیر صدارت پرائس کنٹرول کے حوالے سے خصوصی اجلاس معقد ہوا،اجلاس میں سردار اویس احمد خان لغاری، بلال یاسین، ذیشان رفیق، پولیٹیکل اسسٹنٹس، چیف سیکرٹری اور متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز نے شرکت کی جبکہ کمشنرز اورڈپٹی کمشنرز ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے.

علاوہ ازیں وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف صوبے میں تعلیم وصحت کی سہولتوں اور کریمنل جسٹس سسٹم کو بہتر بنانے کے لیے بھی سرگرم عمل ہیں،وزیر اعلی حمزہ شہباز کی زیرصدارت اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا، ڈلیوری ایسوسی ایٹس کے چئیرمین سر مائیکل باربر اور برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچن ٹرنر نے وڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی.

پنجاب حکومت اور سر مائیکل باربر نے پارنٹر شپ بحال کرنے پر اتفاق کیا. سر مائیکل باربر تعلیم، صحت اور کریمنل جسٹس سسٹم میں اصلاحات کے لیے ایک بار پھر پنجاب حکومت سے تعاون کریں گے .مشترکہ ٹیم آئندہ کا لائحہ عمل کے لئے سفارشات تیار کرے گی،جامع روڈمیپ تیار کرکے تیزی سے آگے بڑھا جائے گا

سر مائیکل باربر کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کے دور وزارت اعلی میں تعلیم اور صحت کے شعبوں میں بے پناہ کام ہوا۔پنجاب حکومت کی اب بھی ہر ممکن معاونت کرینگے.

وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز نے کہا کہ سر مائیکل باربر کے ساتھ مل کر اپنجاب کے عوام کو تعلیم اور صحت کی معیاری سہولتیں فراہم کریں گے۔ سر مائیکل باربر کے تجربے سے استفادہ کرکے تعلیم اور صحت کے شعبوں میں انقلابی اصلاحات کرنا چاہتے ہیں۔ شارٹ، میڈیم اور لانگ ٹرم روڈمیپ کے ذریعے پلان آف ایکشن مرتب کیا جائے گا۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ سر مائیکل باربر نے وزیر اعظم شہباز شریف کے دور وزارت اعلی میں تعلیم اور صحت کے شعبوں میں شاندار اصلاحات متعارف کرائیں۔ اب بھی سر مائیکل باربر کے تجربے سے فائدہ اٹھائیں گے اور عوام کی زندگیوں میں آسانیاں لائیں گے۔وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز نے سر مائیکل باربر کی مسلم لیگ ن کے سابق دور میں تعلیم اور صحت کی سہولتوں کی بہتری کے لئے گراں قدر خدمات کو سراہا .برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچن ٹرنرنےپنجاب حکومت کے ساتھ ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی.

اجلاس میں خواجہ سلمان رفیق، رانا مشہور احمد، چیف سیکرٹری، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ، متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز، علی رضا اور متعلقہ حکام نے بھی شرکت کی.