پنجاب حکومت نے ایس اوپیز پر سختی سے عمل درآمد کے ساتھ سینماؤں اور تھیٹرز کو کھولنے کی اجازت دے دی

پنجاب حکومت نے کورونا وائرس سے حفاظتی تدابیر کی ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کے ساتھ 10 اگست کو سنیما گھروں اور تھیٹروں کو دوبارہ کھولنے کی اجازت دے دی ہے۔

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے کورونا وائرس سے حفاظتی تدابیر کی ایس پیز پر سختی سے عمل درآمد کے ساتھ 10 اگست کو سنیما گھروں اور تھیٹروں کو دوبارہ کھولنے کی اجازت دے دی ہے اس سلسلے میں محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔

دوسری جانب محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ نے بھی حکومت پنجاب کی ہدایت کے تحت ایس او پیز جاری کردی ہے۔

معاشرتی دوری برقرار رکھنے کے لئے سینما گھروں اور تھیٹرز میں 6 فٹ کا فاصلہ لازمی کردیا گیا ہے۔ کسی بھی کسٹمر کو ماسک کے بغیر ریستوران اور تھیٹرز سینما ہالز میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔

سینما گھروں اور تھیٹرز کے لئے جاری گئی ایس او پیز یہ ہیں:

ماسک پہنے بغیر افراد کے سینما اور تھیٹر میں داخلے پر پابندی ہو گی۔

اِن ڈور بند ہالز کی بجائے کھلے اوپن ایئر تھیٹرز کو ترجیح دی جائے۔

کسی بھی تقریب کا وقت 3 گھنٹے سے زائد ہرگز نہ رکھا جائے ہر شو کے بعد سینما یا تھیٹر کو ڈس انفیکٹ کرنا لازمی ہو گا۔

کسی بھی چیز کو غیر ضروری چھونے سے پرہیز کیا جائے-

آن لائن ٹکٹنگ کو ترجیح دی جانی چاہئے-

تھیٹر یا سینما ہال میں 40 فیصد کسٹمرز کو آنے کی اجازت دی جائے۔

ہالز کی مناسب وینٹیلیشن کو یقینی بنائیں-

صفائی ستھرائی اور ڈس انفیکشن کو یقینی بنانے کے لئے انٹر شو کا وقفہ کم از کم 60 منٹ کا ہونا چاہئے-

Comments are closed.