شجاع آباد(نمائندہ باغی ٹی وی )پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس ملتان ریجن میں ملازمان کی ہیڈ کا نسٹیبل کے عہدہ پر ترقی۔
تفصیلات کے مطابق ملتان ترجمان پٹرولنگ پولیس، ملتان ریجن کے مطابق پٹرولنگ پولیس ملتان ریجن کے ملازمان کو ہیڈ کنسٹیبل کے عہدہ پر ترقی یاب کیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق ہما نصیب سپرنٹنڈنٹ آف پولیس، پٹرولنگ پولیس، ملتان ریجن کی سربراہی میں ممبران کمیٹی شاہد محمود، ڈی ایس پی پٹرولنگ پولیس، ضلع ملتان اور سعید انور، ڈی ایس پی پٹرولنگ پولیس، ضلع لودہراں نے لوئر کورس پاس کرنے والے اور محکمانہ ضوابط پورا کرنے پر 17 ملازمان کو ہیڈ کنسٹیبل کے عہدہ پر ترقی دی۔
ترقی پانے والوں میں کاشف صدیق، ساجد عباس، عبد الستار، محمد رضوان ، غفور تنویر، منظور احمد، اصغر علی، قیصر ندیم، فضل محمود، محمد اقبال، محبوب عالم، محمد فراز، وسیم عباس، شہزاد احمد اور محمد اسد ،طاہرسعید، راشد محمود شامل ہیں۔ ہما نصیب ، سپرنٹنڈنٹ آف پولیس، پنجاب ہائی وے پٹرول، ملتان ریجن نے ترقی پانے والے اہلکاران کو مبارک باد دی اور انہیں ہدایت کی کہ ترقی یاب ہونے کے بعد اِ ن کی ذمہ داریوں میں بھی اضافہ ہو جاتا ہے جس کو بطریق احسن سر انجام دیں۔