پنجاب حکومت کا انصاف اکیڈمی کے قیام کا اعلان

0
65

پنجاب حکومت کا انصاف اکیڈمی کے قیام کا اعلان

باغی ٹی وی : پنجاب حکومت نے انصاف اکیڈمی کے قیام کا اعلان کر دیا۔ جس کے تحت طلبا کو آن لائن لیکچرز دیے جائیں گے۔

اکیڈمیز کے بڑھتے رحجان کو کم کرنے کے لیے محکمہ تعلیم پنجاب نے اہم فیصلہ کیا۔ صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے چھ ماہ میں انصاف اکیڈمی قائم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے والدین پر فیسوں کا اضافی بوجھ ختم ہو گا۔

پنجاب کے وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس نے کہا کہ اب بچے گھر بیٹھے آن لائن لیکچر لے سکیں گے جبکہ صوبائی حکومت نے انگلش کے لیے ایک ہزار سے زائد ٹرینرز تیار کر لیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اساتذہ بچوں کو ٹیوشن پڑھانے کے لیے شامل کو بلواتے تھے اور یہاں ایسی ایسی اکیڈمیز بھی ہیں جو ایک لیکچر کا 20 ہزار روپے تک لے رہی ہیں۔

ایران میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 5 لاکھ تک پہنچ گئی

Leave a reply