پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن نے اولمپئن نوید عالم پر دس سال کی پابندی لگادی

باغی ٹی وی : پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن نے اولمئپین نوید عالم پر دس سال کی پابندی لگادی . پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹیو کمیٹی نے کونسل اراکین کی سفارشات پر پابندی لگائی 17 اگست کو پنجاب ہاکی ایگزیکٹیو کمیٹی کے اجلاس میں پابندی لگائی گئی .سیکرٹری پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ نوید عالم مسلسل ہاکی مخالف سرگرمیوں میں ملوث رہے ہیں۔

کرنل (ر)آصف ناز کھوکھر کا کہنا تھا کہ نوید عالم متوازی پی ایچ اے اورتنظیمیں بنانے میں ملوث تھے ۔ نویدعالم دس سال تک ہاکی کی کسی سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکتے۔ نوید عالم اپنی پابندی کے خلاف صدر پی ایچ ایف کے پاس اپیل کرسکتے ہیں ۔


نوید عالمم نے اس پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ میں خود پر لگائی جانیوالی پابندی کی مذمت کرتا ہوں: مجھ پر پابندی اگر قانونی ہوتی تو مجھے بلایا جاتا، سنا جاتا ،ہر فارم پر پنجاب ہاکی اور پی ایچ ایف کا مقابلہ کرونگا: نوید عالم
لاہور: کھوکھر فیملی پاکستان ہاکی فیڈریشن پر قابض ہوئی ہے. ہاکی میں کرپشن کے بارے وفاقی وزیر فہمیدہ مرزا بھی آگاہ ہے.دو برس سے وزیر اعظم بھی صدر پی ایچ ایف کو ٹائم نہیں دے رہے. خالد کھوکھر احسن اقبال سمدھی ہیں، تب سے صدر پی ایچ ایف ہیں
پشاور ہائیکورٹ صدر پی ایچ ایف کی کرپشن پر وارنٹ گرفتاری جاری کرچکاہے:

Shares: