پنجاب حکومت کی کون سی اپیل لاہور ہائیکورٹ میں سماعت کیلئے منظور

0
36

پنجاب حکومت کی کون سی اپیل لاہور ہائیکورٹ میں سماعت کیلئے منظور

باغی ٹی وی :پنجاب پبلک سروس کمیشن میں جنوبی پنجاب کیلئے 20 فیصدملازمتوں کا کوٹہ کالعدم قرار دینے سے متعلق کیس
لاہور ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے پنجاب حکومت کی اپیل سماعت کیلئے ایڈمٹ کر لی،سٹیٹس کو برقرار رکھنے کا حکم جاری
 جسٹس شاہد وحید اور جسٹس فیصل زمان نے اپیل کی سماعت کی،ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل شان گل عدالت عالیہ پیش ہوئے
لاہور13 جنوری:  لاہور ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے پنجاب پبلک سروس کمیشن میں جنوبی پنجاب کیلئے20 فیصدملازمتوں کا کوٹہ کالعدم قرار دینے سے متعلق کیس کے بارے میں پنجاب حکومت کی اپیل سماعت کیلئے ایڈمٹ کر لی ہے۔ لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد وحید اور جسٹس فیصل زمان نے آج پنجاب حکومت کی جنوبی پنجاب کیلئے 20 فیصد کوٹہ برقرار رکھنے کی اپیل کی سماعت کی۔

لاہور ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے پنجاب پبلک سروس کمیشن میں جنوبی پنجاب کیلئے 20 فیصد کوٹہ کے حوالے سے سٹیٹس کو برقرار رکھنے کا حکم جاری کر دیا۔ واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ کے سنگل بینچ نے پنجاب پبلک سروس کمیشن میں جنوبی پنجاب کیلئے 20 فیصد کوٹے کو غیر آئینی تصور کرتے ہوئے کالعدم قرار دیا تھا۔ پنجاب حکومت نے اس فیصلے کے خلاف اپیل کی تھی۔لاہور ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے آج اس اپیل کی سماعت کی اور سٹیٹس کو برقرار رکھنے کا حکم دیا۔ پنجاب حکومت کی جانب سے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل شان گل عدالت عالیہ پیش ہوئے اور پنجاب حکومت کا موقف پیش کیا۔

Leave a reply