پنجاب حکومت نے 7 پولیس افسران کو ایس پی کے عہدے پر ترقی دے دی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب حکومت نے 7 پولیس افسران کو ایس پی کے عہدے پر ترقی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا.افسران میں جویریہ محمد جمیل، عائشہ بٹ ، شہزادہ عمر عباس، ضیاءالدین شامل ہیں.ان کے علاوہ توحید احمد میمن، ارسلان شاہزیب، کیپٹن ریٹائرڈ علی بن طارق کو بھی ترقی دی گئی۔
پنجاب حکومت کا 3 ایس ایس پیز کو ریلیو کرکے ایف آئی اے رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے .ان میں ایس ایس پی عبدالقادر قمر، ڈاکٹر عاطف اکرام، اطہر وحید شامل ہیں ۔ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ زعیم اقبال شیخ کو سٹاف کالج کورس کی اجازت نہ مل سکی۔







